پیئرس بروسنن کی نئی رومینٹک کامیڈی فلم دی لَو پنچ کا ٹریلر جاری

The Love Punch

The Love Punch

نیو یارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ کے معروف اداکار پیئرس بروسنن کی نئی برٹش رومینٹک فلم دی لَو پنچ The Love Punch کا کامیڈی سے بھر پور ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ رائٹر وہدایتکار جوئل ہاپکن کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے طلاق یافتہ جوڑے کے گِرد گھوم رہی ہے جن کے ریٹائرمنٹ فنڈز کی رقم چوری ہو جاتی ہے، اور یہ رقم حاصل کرنے کیلئے دونوں مختلف تدابیر اختیار کرتے ہوئے چوروں کا پیچھا کرتے ہیں۔

جین چارلس لیوی، ٹِم پیرل اور نکولس اسبورن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ کے نامور اداکار پیئرس بروسنن اور ایما تھامپسن نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ دیگر کاسٹ میں ٹیموتھی اسپیل، سیلیا ایمری اورلیوئس بورگوئینگ شامل ہیں۔

طنز و مزاح اور رومانس سے بھر پور یہ فلم 18 اپریل کو برطانیہ میں ریلیز کر دی جائیگی جبکہ امریکہ میں ریلیز کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کر دیا جائیگا۔