کراچی (جیوڈیسک) ایف آئی اے امیگریشن حکام نے کراچی ائیر پورٹ سے عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والے پندرہ مسافروں اور ایک ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔قائد اعظم انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی سے ایک غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے سعودی عرب جانے والے مسافروں سے پوچھ کچھ کے دوران پندرہ افراد کو ایف آئی اے حکام نے گرفتار کر لیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر سہیل فیض کے مطابق یہ افراد عمرے کی آڑ میں سعودی عرب ملازمت کے لئے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ پوچھ گچھ کے دوران ان مسافروں نے ٹریول ایجنٹ خورشید کی نشاندہی کی جس پر خورشید شاہ کو بھی ائیر پورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کا تعلق اندرون سندھ اور اندرون پنجاب سے ہے۔