زیارت (نمائندہ ) آل پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف فیڈریشن ضلع زیارت نے اپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا ۔جس کی قیادت ضلعی صدر ڈاکٹر محمد نسیم کاکڑ نے کی ۔مظاہرین ڈی ایچ کیو ہسپتال سے ہوتے ہوئے ڈی ایچ او آفس پہنچے جس کے بعد ڈی ایچ کیو کے سامنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے۔
پیرامیڈیکل سٹاف کے ضلعی صدر ڈاکٹر محمد نسیم کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہمارااحتجاج ایک پرامن اور آئینی احتجاج ہے ۔ہمارا احتجاج اپنے مطالبات کے حصول تک جاری رئیگا ۔ہمارے صوبائی قائدین جو بھی فیصلہ کرینگے ہم مکمل طور پر انہیں کیساتھ ہوںگے۔ان کے علاوہ مظاہرین سے ضلعی پریس سیکرٹری محب اللہ تارن و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔آخر میں احتجاجی مظاہرہ پرامن طور پر اختتام پزیر ہوا ۔