حجاج کی واپسی جاری، پروازیں تاخیر کے بعد قبل ازوقت بھی پہنچنے لگیں

Hajis Return

Hajis Return

کراچی (جیوڈیسک) کراچی قومی ائیرلائن سے حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی پروازوں میں تاخیر کے بعد اب پروازیں وقت سے پہلے بھی پہنچ رہی ہیں۔ آئندہ چند روز میں حج پروازیں وقت کے مطابق پہنچیں گی۔پانچ ہزار سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے۔ خصوصی حج پروازوں سے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ21 اکتوبر کو جدہ سے کراچی، 22 اکتوبر کو جدہ سے اسلام آباد آنے والی پراوزیں بروقت سعودی عرب سے روانہ ہوئیں اور وطن واپس پہنچیں۔

پی آئی اے کی ابتدائی پروازوں کی روانگی میں تاخیر کی وجہ طیاروں میں معمولی تکنیکی خرابی اور جدہ ائیرپورٹ پر دباو تھا۔ ترجمان نے قومی ائیرلائن کے خصوصی حج آپریشن میں آئندہ چند روز میں آنے والی پروازوں کے ٹائم شیڈول کو مزید بہتر بنائے جانے کا دعوی کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ خصوصی حج پروازوں سے پانچ ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن واپس لایا جاچکا ہے۔