عازمین کیلئے خوشخبری، حج اخراجات میں مزید 23 ہزار روپے کمی

Hajjis

Hajjis

اسلام آباد (جیوڈیسک) عازمین حج کیلئے اچھی خبر ہے کہ حکومت نے سعودی عرب میں رہائش کیلئے سستی عمارتیں حاصل کرلیں، جس سے حج اخراجات میں تقربیاً 23 ہزار روپے کی مزید کمی آ گئی، وزارت مذہبی امور حج روانگی سے قبل عازمین کو رقم لوٹا دے گی۔

سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات میں مزید کمی کا امکان ہے، ذرائع مذہبی امور کے مطابق حج اخراجات 2 لاکھ 73 ہزار سے کم کرکے 2 لاکھ 50 ہزار روپے کئے جائیں گے، اخراجات میں کمی سعودی عرب میں سستی عمارتیں ملنے کے باعث کی جائے گی۔

حج اخراجات میں کمی کی منظوری وزیر مذہبی امور سردار یوسف دیں گے، جس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا، وزارت مذہبی امور عازمین کو رقوم کی واپسی حج روانگی سے قبل کر دے گی، رواں برس 56 ہزار 400 سے زائد عازمین سرکاری اسکیم کے تحت حج کریں گے۔