عازمین حج کے لیے کیمپ کا آغاز، مناسک کی ادائیگی کیلئے تربیت

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ کا آغاز پیر کی صبح سے شروع ہو چکا ہے۔کیمپ میں حاجیوں کو مناسک حج کی ادائیگی کے لیے خصوصی تریبت دی جا رہی ہے۔ وفاقی وزارت مذہبی امور پاکستان کی جانب سے منعقد کیے جانے والی کیمپ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر علما کرام نے اس سال حج پر جانے والے مرد اور خواتین کو حج کی اہمیت اور اس کی ادائیگی کے بارے میں خصوصی لیکچر دیئے۔ کیمپ میں ٹریننگ کا سلسلہ تیس اگست تک جاری رہے گا۔ اس سال ایک لاکھ چالیس ہزار پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔