کراچی (جیوڈیسک) پی آئی اے کی حجاج کو کراچی لانے والی پہلی پروازساڑھے تین گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔حاجیوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے حج کے انتظامات بہتر ہونے پرخوشی کا اظہار کیا۔
پی آئی اے کی کراچی کے لئے حجاج کو لانے والی پہلی پرواز پی کے 3002 ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کے بعد کراچی پہنچ گئی پرواز کو صبح ساڑھے 5 بجے کراچی پہنچنا تھا، تاہم پرواز تاخیر کے باعث ساڑھے آٹھ بجے کراچی پہنچی۔ حجاج کرام کے استقبال کے لئے اہل خانہ کراچی ایئر پورٹ پر حجاج کرام کے ایئر پورٹ سے باہر آنے کا انتظار کرتے رہے۔
جب حاجی ائیرپورٹ سے باہر آئے تو ان کے چہروں سے خوشی عیاں تھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ اُنہیں حج کی سعادت جاصل ہوئی۔پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے 300 سے زائد حجاج کراچی پہنچے ہیں۔
سرکاری اسکیم کے تحت جانے والے ، حجاج نے حکومت پاکستان کی جانب سے حج کے بہتر انظامات پر خوشی کا اظہار کیا۔حجاج کرام کا کہنا تھا کہ انہوں نے حج کے دوران اللہ تعالی سے ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے اورملک کی ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔