لاہور (جیوڈیسک) وزیر ریلوے سعد رفیق مخالفین پر بلٹ ٹرین بن کر چڑھ دوڑے، ان کا کہنا تھا حاجیوں کے پیسے کھانےو الے ان سے حساب مانگتے ہیں، عمران خان کالا چشمہ اتار کرکے پی میں جا کر کام کریں، دھرنے اور راستے بند کرنے والے پاکستان کے دوست نہیں۔
سعد رفیق نے ٹی او آرز طے نہ پانے پر اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا اس اپوزیشن کا کیا کریں جوکہتے ہیں، کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے۔
سعد رفیق نے پی پی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا حاجیوں کے پیسے کھانے والے ان سے حساب مانگتے ہیں، پیپلزپارٹی ریڈ لائن عبور نہ کرے۔
کپتان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کالا چشمہ اتاریں اور خیبرپختونخوا جا کرکام کریں، دھرنے کی باتیں کرنے والے پاکستان کے دوست نہیں۔ سعد رفیق کا جماعت اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا ٹرین مارچ والے کے پی میں اپنے وزیر خزانہ کے خلاف مارچ کیوں نہیں کرتے۔
سعد رفیق کا کہنا ہے پرویز مشرف کی آمریت نے ملک کا کباڑا کر دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا حکومت کی ٹانگیں نہ کھینچی گئیں تو دو ہزار اٹھارہ میں لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گے۔