حجاج کرام آج قربانی دیں گے، بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے

Muzdalifah

Muzdalifah

مزدلفہ (جیوڈیسک) مزدلفہ آج مناسک حج کا تیسرا دن ہے، حجاج کرام آج قربانی دیں گے اور بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔10 ذی الحج، حج کاتیسرا روز قربانی کا دن ہوتا ہے۔ مزدلفہ میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام منی روانہ ہوگئے ہیں۔ مزدلفہ سے منی کا فاصلہ تقریبا 9 کلومیٹر ہے۔ منی پہنچ کرصرف جمر الکبری کو، جو سب سے بڑا جمرہ ہے۔

کنکریاں ماری جائیں گی۔ اس کے بعد جانور کی قربانی کرکے اورسر منڈوا کر یا بال کٹوا کر حجاج کرام اپنا احرام کھول دیں گے۔ ان اعمال کے بعد وہ مکہ مکرمہ جاکر مسجد الحرام میں طواف ِزیارت اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کریں گے۔ اس کے بعد حجاج کرام واپس منی لوٹ آئیں گے۔