لاہور (جیوڈیسک) فریضہ حج ادا کرنے والے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا، لاہور اور اسلام آباد پہنچے والی پہلی دونوں پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔
پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز PK-3202457 حجاج کو لے کر لاہور تو پہنچی لیکن پچاس منٹ تاخیر سے، قومی ایئر لائن کی دوسری حج پرواز بھی ایک گھنٹے کی تاخیر سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، ایئرپورٹ پر آئے حجاج کرام کے عزیز و اقارب اور اہل خانہ اپنوں کے استقبال کے لیے گلدستے اٹھائے انتظار کرتے رہے۔
قومی ائیرلائن کی پرواز نمبر پی کے 942 پانچ سو عازمین حج کو لے کر آج الصبح اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی، قومی ائیرلائن کی اس پرواز کو جدہ ائیرپورٹ پر ہی ایک گھنٹہ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔حج آپریشن انیس نومبر تک جاری رہے گا، اس دوران 149 خصوصی پروازوں کے ذریعے تقریبا 57000 حجاج کرام کو وطن واپس لایا جائے گا۔