حاجیوں سے لوٹی گئی رقم کی واپسی التوا کا شکار

Pilgrims

Pilgrims

راولپنڈی (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی دور میں حاجیوں سے لوٹی گئی رقم کی واپسی التوا کا شکار ہو گئی۔

حج اسکینڈل کیس میں گرفتارسابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ حامد سعید کاظمی اور سابق ڈائریکٹر جنرل حج راؤ شکیل کے مبینہ فرنٹ مین جسے سعودی عرب سے گرفتار کر کے لایا گیا تھا۔

اس سے وصول کی جانیوالی کروڑوں روپے کی رقم کی ادائیگی سعودی عرب میں حج سیزن شروع ہو جانے سے رک گئی ہے۔ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں حج اور عید کی چھٹیاں ہو گئی ہیں۔

اس وجہ سے تمام متعلقہ دفاتر بند ہوچکے ہیں۔ ملزم نے سعودی عرب کے بنک سے کمیشن میں وصول کی جانیوالی رقم سعودی عرب سے منگوا کر قومی خزانہ میں جمع کرانے کا وعدہ کیا تھا اب یہ رقم سعودی عرب سے واپس لانے کی قانونی کارروائی اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں شروع کی جائیگی۔