کراچی (جیوڈیسک) شہر میں پولیس نے دفعہ 144 کے تحت ایک ہزار 26 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی ہے اور 461 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات کا باقاعدہ اندراج کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں اسنیپ چیکنگ اور گشت کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی میں ملوث موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کے دوران ایک ہزار 26 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کر کے 461 افراد کے خلاف باقاعدہ مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔