سان فرانسسکو (جیوڈیسک) امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ پائلٹ نے آسیانہ کا طیارہ پھر سے اٹھانے کوشش کی تھی۔ امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے حکام نے کہا ہے کہ سان فرانسسکو ائیر پورٹ پر حادثے کا شکار ہونے والے آسیانہ ایئر لائن کے طیارے کے ایک پائلٹ کو لینڈنگ سے قبل یہ اندازہ ہو گیا تھا کہ طیارہ قبل از وقت زیادہ نیچے آ گیا تھا۔
بورڈ کا کہنا ہے جب طیارہ زمین سے پانچ سو فٹ اوپر تھا تو اس وقت پائلٹ نے پرواز متوازن کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس بورڈ کی سربراہ دیبورا ہیرسمین نے ایک بریفنگ کے دوران بتایا کہ تفتیش کاروں نے طیارے کے تینوں پائلٹوں کے انٹرویو مکمل کر لئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ طیارے کو لینڈ کروانے والے پائلٹ نے اس سے قبل بوئنگ ٹرپل سیون کو کبھی لینڈ نہیں کیا تھا اور اس طیارے کے لئے اس کا تجربہ بہت کم تھا۔