اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے پمز اسپتال میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے نرس کے زخمی ہونے کے واقعے پر پمز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پمز کا رقبہ وسیع ہے، ہر جگہ گارڈز تعینات نہیں ہوسکتے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ 22 سالہ نرس نرسنگ میں تیسرے سال کی طالبہ ہیں، گولی نرس کے پیٹ میں لگی جسے طبی امداد کیلئے شعبہ ایمرجنسی منتقل کیا گیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نےتفتیش شروع کردی ہے، بظاہر ذاتی نوعیت کا جھگڑا لگتا ہے۔