اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں 12 مئی تک ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ پمز ہسپتال میں12 مئی تک ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔12 مئی تک ایمر جنسی الرٹ رہے گی۔
پمز ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عام انتخابات 2013 کے پیش نظر پمز ہسپتال میں 12 مئی تک ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ سٹاف دن رات ڈیوٹی پر موجود ہوگا۔
جبکہ ایمرجنسی وارڈ میں متعلقہ ڈاکٹرز موجود ہوں گے۔ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر تمام متعلقہ سٹاف کو آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی افسوس ناک صورت حال میں مسئلہ نہ ہو۔