اسلام آباد (جیوڈیسک) پمز اسپتال کے ڈاکٹر شاہد نواز کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پمز اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر شاہد نواز سے سے متعلق 4 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔گزشتہ روز نا معلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے پمز اسپتال کے ڈاکٹر شاہد نواز کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ ترجمان پمز اسپتال ڈاکٹر وسیم خواجہ نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر پمز انتظامیہ نے ڈاکٹر شاہد سے متعلق 4 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا۔میڈیکل بورڈ ڈاکٹر شاہد کے علاج سے متعلق تمام ممکنہ اقدامات کا جائزہ لے گا۔میڈیکل بورڈ میں بریگیڈیر ڈاکٹر غفار، ڈاکٹر خلیق الزمان، ڈاکٹر عارف ملک اور ڈاکٹر ندیم شہزاد شامل ہیں۔
دریں اثنا ڈاکٹر شاہد نواز کی صاحبزادی ڈاکٹر حفصہ نےحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے والد کو علاج کےلیے برطانیہ بھجوانے کے لیے ائیر ایمبولینس فراہم کی جائے اور واقعہ کی تحقیقات کےلیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے۔ڈاکٹر شاہد نواز کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ ادھر پمز اسپتال میں جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد نواز کی صاحبزادی ڈاکٹر حفصہ نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ ان والد کو علاج کےلیے برطانیہ بھجوانے کےلیے ائیر ایمبولینس فراہم کی جائے ۔ ڈاکٹر حفصہ نے کہا کہ ان کے والد پر حملے کی تحقیقات کےلیے جوائینٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جائے، انہوں نے برطانوی ہائی کمشنر سے بحی اپیل کی کہ ان کی فیملی کو جلد از جلد میڈیکل ویزہ فراہم کیا جائے۔