اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈاکٹروں کی محنت رنگ لے آئی۔ ٹیسٹ کیلئے دی گئی دوا اثر دکھانے لگی کم سن ہشاش بشاش۔ پمز اسپتال میں کوئٹہ کے سولر بچے رات کو بھی چل پڑے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ سورج غروب ہونے کے بعد بھی دونوں بچے نہ صرف ہوش میں رہے بلکہ انھوں نے کچھ دیر تک چہل قدمی بھی کی۔
آج بھی پمز اسپتال میں سولر بچوں کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ جس کے بعد حکومت نے سولر بچوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھائی۔