اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سکندر کے متعلق ذرائع کو بریفنگ دینے پر پمز کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ اس سے پہلے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹروسیم خواجہ نے بتایا کہ ملزم کو انتہائی نگہداشت یونٹ سے دوسرے وارڈ میں منتقل کرنے کا فیصلہ ڈاکٹروں کی ٹیم کے مشورے سے کیا جائے گا۔
ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا کہ ملک سکندر کی حالت خطرے سے باہر اور بہتر ہو رہی ہے، رات خون کی ایک بوتل لگائی ہے۔ سکندر کو انتہائی نگہداشت یونٹ سے دوسرے وارڈ میں منتقل کرنے کا فیصلہ ڈاکٹروں کی ٹیم کرے گی۔ ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا کہ سکندر کو دوسرے وارڈ میں منتقل کرتے ہوئے سیکورٹی خدشات کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔