اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کو شہید ذوالفقار علی میڈیکل یونیورسٹی بنائے جانے کیخلاف ہسپتال عملے کی ہڑتال آج بھی جاری ، مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
پمز ملازمین ہسپتال کو یونیورسٹی بنائے جانے کیخلاف احتجاجاٍ کام چھوڑ کر باہر آ گئے اور بھرپور احتجاج کیا۔
ملازمین نے کارڈیالوجی سینٹر، چلڈرن ہسپتال، ایم سی ایچ اور او پی ڈی بند کر دی گئی جس کے بعد مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پمز کو شہید ذوالفقار علی میڈیکل یونیورسٹی سے الگ کیا جائے۔