پمز میں وینٹی لیٹر مشین نہ ہونے کے باعث خاتون دم توڑ گئی

PIMS Hospital

PIMS Hospital

اسلام آباد (جیوڈیسک) پمز میں وینٹی لیٹر مشین نہ ہونے کے باعث خاتون دم توڑ گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی رہائشی خاتون نے چوہے مار گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی تھی، پمز میں وینٹی لیٹرکی عدم دستیابی کے باعث خاتون کونجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مصنوعی سانس کے ذریعے مریضہ کی زندگی بچائی جا سکتی تھی۔ پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پمز میں 6 وینٹی لیٹر ہیں، مریضوں کا بوجھ کئی گنا زیادہ ہے، وینٹی لیٹر مشینوں کی کمی کے باعث روزانہ 3 سے 4 مریض ریفر کرنا پڑتے ہیں۔