پنڈی میں پیدا ہونیوالے گیت نگار آنند بخشی آج بھی دلوں میں بستے ہیں

Anand Bakshi

Anand Bakshi

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی گیت کار آنند بخشی کو دنیا سے رخصت ہوئے 12 برس بیت گئے۔ راولپنڈی میں پیدا ہونے والے بھارتی گیت کار آنند بخشی کو مداحوں سے بچھڑے 12 سال گزر گئے لیکن ان کے گیت آج بھی سب کو یاد ہیں۔

آنند بخشی نے ابتدا میں گلوکاری بھی کی لیکن انہیں اصل شہرت فلموں کے گانے لکھ کے ہی ملی۔ انند بخشی نے 60 کی دہائی سے 90 کی دہائی تک شاندار گیت تخلیق کئے۔

ان کے خوبصورت لفظوں کو لتا منگیشکر، رفیع،کشور کمار سمیت تمام اہم گلوکاروں نے اپنی آواز دینا، اپنے لیے اعزاز سمجھا۔ فلم دل تو پاگل ہے،کے گانوں نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔71 سال کی عمر میں دل اور گردوں کے عارضے میں مبتلا آنند بخشی اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔