پنڈی خودکش حملے میں شہید دو لیفٹیننٹ کرنل کی نماز جنازہ ادا

Funeral Prayer

Funeral Prayer

راول پنڈی (جیوڈیسک) راول پنڈی کے قریب ترنول کے علاقے میں پاک فوج کی گاڑی پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے دو لیفٹیننٹ کرنل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر راول پنڈی میں نماز جنازہ میں وزیراعظم نواز شریف، وزیردفاع خواجہ آصف اور سینئر فوجی افسران نے شرکت کی۔

آج صبح راولپنڈی کے قریب ترنول کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملے میں سیکیورٹی فورسز کے دو افسران سمیت 5 افراد شہید ہو گئے تھے۔

شہادت پانے والے افسران میں لیفٹیننٹ کرنل ظاہر شاہ اور لیفٹیننٹ کرنل ارشد کے علاوہ تین عام شہری بھی شہید ہوئے۔