شمالی کوریا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ ایک ہفتے میں تیرہ افراد ہلاک ہوگئے۔ سیلاب سے ہزاروں گھر بھی زیر آب آگئے۔ طوفانی بارشوں اور بد ترین سیلاب سے نظام زندگی درہم ہو کر رہ گیا جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ سرکاری حکام کے مطابق انجو کے علاقے دریائے چانگ چون کی سطح اپنے نارمل لیول سے ایک اعشاریہ پانچ میٹر بلند ہے۔
جس سے ڈیم کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ریڈ کراس کی ٹیم متاثرہ افراد کی مدد کے لیے انجو پہنچ گئی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران سیلاب سے تیرہ افراد ہلاک اور ہزاروں گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ افراد کی بڑی تعداد کسمپرسی کی حالت میں کھلے آسمان تلے اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے۔