پائیپوں والا پل کی بندش مسلم لیگی امیدواروں کے لیے سیاسی موت ثابت ہو گی

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : پائیپوں والا پل کی بندش مسلم لیگی امیدواروں کے لیے سیاسی موت ثابت ہو گی ۔ روضہ پارک ،منصور آباد ،فاروق آباد ،کے لوگوں کے ساتھ مسلم لیگی لیڈروں نے انتقامی سیاست کاآغاز کر دیا۔حلقہ کے لوگوں کے لیے پائیپوں والا پل بند کر کے مشکلات سے دو چار کر دیاہے۔

اب ان علاقوں کے لوگ اپنے پیارو ں کی تدفین پل کی بندش کی وجہ سے مدینہ ٹائون قبر ستان میں نہ کر سکیں گے ۔ حلقہ کے لوگوں کو اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے سکول کالج اوریونیورسٹی بیجھنے کے لیے انتہای مشکلات کا سامنا ہے بلدیاتی انتخابات سے قبل ضلعی انتظامیہ کی وساطت سے پائیپوں والا پل بند کر وانے پر حلقہ کے لوگ سراپا احتجاج ہیں۔

اس انتقامی کاروائی کی وجہ سے متوقع بلدیاتی الیکشن میں حلقہ کے لوگ لیگی امیدوارں کو ووٹ نہ دے کر ان کو شکست سے دوچار کر کے اپنے احتجاج کا حق ادا کر یں گے ۔جوکہ لیگی امیدوارں کی سیاسی موت ثابت ہو گا۔