پیر عدنان اصغر بودلہ کی وفاقی وزراء احسن اقبال اور ریاض حسین پیرزادہ سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات
Posted on February 26, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
ہارون آباد: مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے ضلعی رہنماء پیر عدنان اصغر بودلہ کی وفاقی وزراء احسن اقبال اور ریاض حسین پیرزادہ سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات، ضلع بہاولنگر میں کھیلوں کی ترقی کے لیے لائحہ عمل پر غور کیا گیا ملاقات میں کھیلوں میں فروغ کے سلسلہ میں ضلعی وعلاقائی سطح پر میاں عالم داد لالیکا ایم این اے کی کاوشوں کو سراہا گیا۔
اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں وفاقی وزراء ریاض حسین پیرزادہ اور احسن اقبال نے علاقہ ضلع بہاولنگر میں کھیلوں کے فروغ سمیت دیگر ترقیاتی امور پر خصوصی اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس ملاقات میں حلقہ کے ایم این اے میاں عالم داد لالیکا کی کھیلوں کی ترویج اور دیگر ترقیاتی منصوبہ جات میں دلچسپی اور متحرک کردار کو خاص طور پر سراہا گیا وفاقی وزراء میاں ریاض حسین پیرزادہ اور احسن اقبال نے مسلم لیگی حکومت کے مشن اور منشور کے مطابق مختلف اہم امور کو پیش کیا اور مستقبل میں حلقہ ضلع بہاولنگر کے لیے ہر ممکن اور ہر سطح پر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com