پیر سید فضل حسین شاہ کے 31 ویں عرس مبارک کی دوسری نشست

گجرات : پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید فضل حسین شاہ بخاری قادری الحسینی و الحسنی المعروف سید العارفین شہنشاہ فضل کے 31 ویں عرس مبارک کی دوسری نشست سے صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسینی و الحسنی سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں نقابت کے فرائض پرنسپل دار العلوم جامعہ غوثیہ فضلیہ کھیپڑانوالہ شریف نے سر انجام دئیے۔

تلاوت قرآن پاک حافظ قاری علی وقار قادری اور حافظ عابد محمود نقشبندی نے کی جبکہ ممتاز ثناء خوان عبد الطیف قادری ، مشتاق قادری ، مظہر عزیز قادری ، غلام حسین لوراں اور سید دلدار حسین شاہ نے اپنے اپنے مخصوص انداز میں ہدیہ نعت پیش کیا ۔ تلاوت و نعت کے بعد صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ ، صاحبزادہ سید زاہد الحسن شاہ ، کرنل سید مسعود الحسن شاہ ، علامہ سید فیضان الحسن شاہ ، علامہ سید فیض الحسن شاہ ، علامہ محمد مظہر نقشبندی، پروفیسر علامہ محمد عظیم قادری اور قاری علی حسن بخاری نے خصوصی خطاب فرمایا۔ جس کے بعد ختم غوثیہ اور درود و سلام پڑھا گیا۔

بعد ازاں صوفی با صفا صاحبزادہ پیر سید محمود الحسن شاہ بخاری قادری الحسینی و الحسنی نے خصوصی دعائیں کیں اور لنگر تقسیم کیا ۔ اس موقع پر اندرون و بیرون ممالک سے آئے ہوئے ہزاروں پیر بھائیوں ، مریدوں ، عقیدت مندوں اور معززین نے سادات کرام سید تجمل حسین شاہ ، سید مدثر حسین شاہ ، سید مدثر علی مختار ، سید کامران بخاری ، سید شہزاد بخاری ، سید ذوار شاہ ، سید عاشر بخاری ، سید فراز مہدی ، سید جواد شاہ کی زیارت کی اور دست بوسی بھی کی۔

عرس مبارک کے موقع پر پولیس کی سکیورٹی کیساتھ ساتھ دربار شریف کی اپنی سکیورٹی کے افراد نے بھی خصوصی انتظامات کیے ہوئے تھے۔

Pir Fazal Hussain Shah, Urs Mubarak

Pir Fazal Hussain Shah, Urs Mubarak