بدین (عمران عباس) بدین کے نواحی شہر لواری شریف کے ساتویں سجادہ نشین حضرت پیر بادشاہ خواجہ گل حسن قدس سرہ کا سالیانہ عرس مبارک نہایت عقیدت و احترم سے منایا گیا، مرکزی اجتماع لوار ی شریف کی درگاہ کے باہر منایا گیا۔
اس سلسلے میں ایک ہفتہ قبل ہی سندھ اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے مرید قافلوں کی صورت میں آنا شروع ہوگئے تھے، درگاہ اور اطراف میں میلے کا سماءتھا، درگاہ کو رنگا رنگی جھڈیوں اور لائٹوں سے سجایا گیا تھا، نماز ظہرین کے بعد تقریب کا آغاز ہوا جس میں لنگر، نعت شریف اوردعائیں بھی پڑھی گئیں، درگاہ مینیجر میر سکندر خان جمالی اور مرکزی صدر شجاع محمد نے میڈیا کو بتایا کہ ہماری تنظیم حضرت کے پیغام کو عام کرنے میں سرگرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ وہ درگاہ کی تعمیر کرواکر اسے پھر سے اسی حالت میں بنائےں گے جیسے وہ پہلے تھی اور ہمیں بھی وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاھ کے کیئے ہوئے وعدے پر اعتبار ہے ،درگاھ شریف پر عر س کاسارا انتظا م لواری شریف کی اسٹوڈنٹ تنظیم نشات نے سبھالا۔