پیرمحل کی خبریں 3.03.2012
Posted on March 4, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
سند ھ یلیانوالی روڈ پر تیزر فتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے)سند ھ یلیانوالی روڈ پر تیزر فتار بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق تفصیل کے مطابق چک نمبر681/22گ ب کارہائشی محمد ارشد موٹرسائیکل پر سوار اپنے گائوں جار ہاتھاکہ سند ھ یلیانوالی روڈ پرسامنے سے آتی ہوئی کوسٹر نمبر3998سے جاٹکرایا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار محمد ارشد موقع پر جاں بحق ہوگیا پولیس نے لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ فرید بخش ڈگری سائنس کالج فرید آباد 333 میں سپورٹس میلہ کا انعقاد کیا گیا
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے)گورنمنٹ فرید بخش ڈگری سائنس کالج فرید آباد 333 میں سپورٹس میلہ کا انعقاد کیا گیاجس میں طلباء اور اساتذہ نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا تقریب کے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں ارشد اقبال کا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے ہوئے شاندار استقبال کیا گیا تقریب میںتقریری مقابلہ سمیت دیگر کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں سومیٹر دو سو میٹر چار سو میٹرپندرہ سو میٹر ریس بوری ریس تین ٹانگوں پر ریس اور رسہ کشی سمیت دیگر کھیل شامل تھے کھیلوں کے مقابلوں کو دیکھنے کے لئے طلباء اساتذہ اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی کھیلوں میں سب سے دلچسپ مقابلہ اساتذہ اور طلباء کے درمیان رسہ کشی کا میچ تھا میچ اس وقت اور دلچسپ ہو گیا جب طلباء اور اساتذہ کے مقابلے کے دوران رسہ درمیان سے ٹوٹ گیا اور اساتذہ کی ٹیم اوندھے منہ گر پڑی پھر بھی اساتذہ نے ہار نہ مانی اور دس منٹ کی مسلسل جدوجہد کے بعد طلباء کی ٹیم کو ہرا دیا اساتذہ کی ٹیم کا جیتنا تھا کہ اساتذہ نے خوشی میں بھنگڑے ڈالنا شروع کر دیئے کالج کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا کہ ا ساتذہ نے طلباء کے سامنے اس قدر بھنگڑا ڈالا کہ تماشائی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے تقریب کے مہان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس کالج نے بہت سارے کھلاڑی پیدا کئے ہیںاور طلباء کی کھیلوں میں اس قدر دلچسپی یہ ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان کا مستقبل صحت مند ہاتھوں میں ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز میاں ارشد اقبال نے کہا کہ نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں شاندار کارکردگی صحت مند معاشرے کی عکاسی کرتا ہے اس طرح کے مقابلوں میں حصہ لینا نہ صرف پڑھائی بلکہ دیگر شعبوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے جبکہ تقریب سے کالج کے پرنسپل سمیت دیگران نے بھی خطاب کیااور اختتام پر کالج میںتعلیمی سرگرمیوں سمیت کھیلوں میں اول دوئم سوئم آنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف تحصیل پیرمحل کے انٹرا پارٹی الیکشن میں تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے)تحریک انصاف تحصیل پیرمحل کے انٹرا پارٹی الیکشن میں تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ،نتائج کے مطابق تحصیل پیرمحل کے صدر میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ، جنر ل سیکرٹری محمد صدیق پیارا،،سنیئر نائب صدر محمد رمضان جانی، نائب صدر مہر ممتاز دولتانہ، نائب صدرمیاں خادم حسین ، جوائنٹ سیکرٹری حافظ محمد آصف شہزاد،سیکرٹری فنانس قادربخش گورایا،سیکرٹری لیگل افیئر شہباز اختر ایڈوکیٹ،، سیکرٹری یوتھ ونگ مسعود اصغر ،سیکرٹری کسان و لیبر محمداعظم ہاشمی ، سیکرٹری پبلسٹی، سیکرٹری ویلفیئر عمران علی,سیکرٹری ٹریڈ ملک ثاقب سہیل، سیکرٹری منارٹی یو نس مسیح بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔جب کہ تحصیل پیرمحل سے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے لئے میجر احمد نوازکانٹے دار مقابلے کے بعد ضلعی نائب صدر منتخب ہو گئے۔
پاکستان تحر یک انصاف تحصیل پیرمحل کے نومنتخب صدر میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ نے کہاکہ جس انداز میں انٹرا پارٹی الیکشن ہو ئے ہیں
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے)پاکستان تحر یک انصاف تحصیل پیرمحل کے نومنتخب
صدر میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ نے کہاکہ جس انداز میں انٹرا پارٹی الیکشن ہو ئے ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی اور کا رکنوں میں جوش و جذ بہ پیدا ہوا ہے اور ان انتخا بات میں پار ٹی مز ید مضبو ط ہوئی ہے اور تمام کارکن اپنے منتخب نما ئند ے کے ہمراہ پارٹی کی تر قی اور مزید مضبوطی کے لئے کام کر یں،انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی پارٹی کی تر قی اور کامیا بی کے لئے مل کر کام کر یں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کر کھنڈرات میں تبدیل شد ہ کمالیہ روڈ حادثات کی آما جگاہ بن گئی
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کر کھنڈرات میں تبدیل شد ہ کمالیہ روڈ حادثات کی آما جگاہ بن گئی جبکہ بارشوں کی وجہ سے سٹرک کے دونوں اطراف بارشوں کے پانی کی کھار کی وجہ سے کئی کئی فٹ گہرے کھڈے موت کے پھندے کا کردار ادا کررہے ہیں، حلقہ غیر سے آنے والے موٹر سائیکل سوار سٹرک کی حالت زار سے واقف نہ ہونے کی وجہ متعدد افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ کمالیہ شوگر ملز بھی اسی روڈ پر واقعہ ہے اور گنے کا کرشنگ سیزن میں گنے سے لوڈ ٹرالیاں الٹنے سے بھی کئی افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، اورآئے روز کمالیہ روڈ پر حادثات جن میں قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں معمول بن چکاہے عوامی رد عمل کے طور پر محکمہ ہا ئی وے وقتی پر سٹرک پر موجود کھڈوں میں مٹی ڈال کر اپنافرض ادا کردیتا ہے ، سٹاپ 665/6گ ب سے بڈھن موڑ تک شاہراہ کی حالت اس قدر خراب ہے کہ پیدل چلنا بھی دشوار ہے جبکہ سٹرک کنار ے پانی کی وجہ بنے گڈے اس کے علاوہ ہیں شہری تنظیموں کے عہدیداروں ٹرانسپوٹروں اور زمین دار نے ارباب اختیارسے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ کمالیہ روڈ کو پیرمحل تا اڈا بڈ ھن کھوہ ازسرے نو تعمیر کر کے انسانی زند گیوں کو حادثات سے محفوظ بنایا جائے۔