پیرمحل (نامہ نگار) پیرمحل شہر میں جانی حادثات کے پیش نظر موٹروے پر کام کرنے والے ڈمپروں اور ہیوی ٹریفک کے دن کے وقت داخلہ کو یقینی بنا یاجائے اس سلسلہ میں خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ٹریفک پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ٹریفک پولیس کے اہلکاروں اور موٹروے کے فلیگ مینوں کی تعیناتی کرکے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلہ میں شہر میں داخل ہونے والے ڈمپروں کو بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے اور کم عمر موٹرسائیکل سوار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے کم عمر بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے کسی بھی صورت انہیں موٹرسائیکل کی سوار ی نہ دیں اور ان بچوں کی کڑی نگرانی کریں تاکہ تھوڑی سی غفلت سے کوئی بڑا سانحہ نہ ہو سکے اے سی پیرمحل کی ہدایات پر ٹریفک پولیس انچارج پیرمحل نے کاروائی کرتے ہوئے تین کم سن موٹرسائیکل سواراور تین عدد ڈمپروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے خلاف ورزی پر چالان کر کے جرمانہ وصول کرلیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) پیرمحل اورگردونواح میں پرائیوٹ سکولزمالکان نے تعلیم غریب کی پہنچ سے دورکردی سفیدپوش والدین کابچوں کی تعلیم جاری رکھنا مشکل ہوگیا ‘تفصیل کے مطابق پیرمحل سمیت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ بھر کے رہائشی علاقوں اورگردونواح میں پرائیوٹ اسکولزکی بھرمار بھاری فیسوں کے باوجود تعلیم کامعیار صفرہے اکثرپرائیوٹ سکول رجسٹرڈبھی نہیں ہے اور سکول مالکان بے روزگاری کافائدہ اٹھاتے ہوئے دو سے تین ہزار روپے میں خواتین ٹیچرزکااستحصال کررہے ہیں جبکہ پرائیوٹ سکولز میں ہرسال فیسوں کے نام پر کئی گنااضافہ کر دیا جاتا ہے اورکئی کئی ہزار روپے فی طالب علم فیس وصول کی جارہی ہیں ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سکول مالکان نے محلہ محلہ گلی کوچوں میں اپنی شاخیں بناکر ایک ایک کمرے میں سکول بناکر بچوں کے مستقبل کو دائو پر لگا رکھا ہے پرائیوٹ سکولز یونیفارم اور کتابوں کی مد میں ہزاروں روپے والدین سے وصول کررہے ہیں اورسکول کو ذریعہ تعلیم کی بجائے کمائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے اے او مرکز پیرمحل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کا ضابطہ اخلاق موجود ہے جب بھی کوئی تحریری شکایت ملتی ہے کاروائی کرتے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے صوبائی سیکرٹری تعلیم پنجاب ، کمشنر فیصل آباد ، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سمیت تعلیم کے اعلی حکام سے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) عوامی منصوبہ کی تعمیر میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں عوامی فلاح کے تمام منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کرکے ثمرات عوام تک پہنچانے کا عزم کیے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے عامر اعجاز اکبر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایات پر پیرمحل 1122کی زیر تعمیربلڈنگ کے افتتاح کے موقع پر تحصیل انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ قبضہ مافیا عوامی منصوبے کو عدالتی حکم امتناعی کی آڑ میں ختم کرنے کے درپے تھا جس کے عزائم کو عامر اعجاز اکبر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایات پر ناکام بنادیا ہے انشاء اللہ ریسکیو 1122کی عمارت جلد تکمیل ہوگی اور ریکسیو کا عملہ مقامی طورپر شہریوں کو بروقت امداد فراہم کرنے کے دستیاب ہوگا اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری منظر حفیظ تحصیلد ار پیرمحل سمیت محکمہ بلڈنگ اور ریسکیو 1122کے افسران اور محکمہ مال کے عملہ محمد طارق پٹواری بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) رجانہ روڈ پیرمحل پرکروڑ وں روپے مالیت کی 116 دکانیں مسمار کیے ہوئے ایک سال گذر گیا متاثرین دکانوں کے کلیم کے لیے ایک سال گذرنے کے باوجود کوئی معاوضہ حاصل کرسکے نہ متبادل جگہ فی الفور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کریں متاثرین کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ساڑھے 21کروڑر وپے سے پیرمحل رجانہ روڈ کارپٹ سڑک کی تعمیر کے پیش نظر رجانہ روڈ پیرمحل پرکروڑ وں روپے مالیت کی116دکانیں مسمار کردی گئیںجبکہ غلہ منڈی کے اندر کھوکھا مارکیٹ کو ملیامیٹ کرکے متاثرین کو متبادل جگہ یا معاوضہ دینے کا عندیہ دیا گیا مگر ایک سال گذرنے کے باوجود نہ تو متاثرین کو کسی قسم کا معاوضہ ملا اورنہ ہی متبادل جگہ دی گئی ان دکانوں سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ تھا دکانوں کے مسمار ہونے کے باعث سینکڑوں خاندانوں کے گھر میں ایک سال سے فاقوں کی نوبت آئی ہوئی ہے ضلعی انتطامیہ نے متبادل جگہ دینے کا اعلان کیا تھا جس کو ایک سال پورا ہونے کے باوجود پورا نہ کیا جاسکا متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کمشنر فیصل آباد ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے دکانوں کے کلیم دینے کامطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) صحافت ایک مقدس پیشہ اس کی حرمت کیلئے جدوجہد جاری رکھوں گا صحافیوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اسے ٹھیس نہیں پہنچائوں گا ان خیالات کا اظہار نو منتخب صدر رجانہ پریس کلب رجانہ(رجسڑڈ)رانا غلام سرور بابر نے پریس کلب پرمحل کے دورہ پر صحافیوں رانامحمداشرف رانا شاہدالرحمن ، میاں اختر علی سے گفتگومیں کیا انہوں نے کہا کہ صحافت کو کسی کی لونڈی نہیں بننے دوں گا مظلوم کی مدد اور ظالم کے خلاف لکھیں گے صحافت مقدس پیشہ ہے جس کی حرمت کیلئے ہم سب کو جدوجہد کرنا ہو گی انہوں نے کہا کہ علاقائی صحافی اپنے معاشی مسائل کے باوجود طبقہ کی آواز اور عام لوگوں کے مسائل اجاگر کرتا ہے جس کے نتائج بھی مقامی صحافی کو خود ہی بھگتنا پڑتے ہیں مگر ایک جرا ت مند صحافی کیلئے ضروری ہے کہ ظالم کے سامنے ڈٹا رہے۔