پیرمحل کی خبریں 8/1/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا اے سی پیرمحل کے ہمراہ اراضی سنٹر پیرمحل کا دورہ اراضی سنٹر پیرمحل کی کارکردگی اور ریونیو وصولی، کسان پیکج رجسٹریشن سمیت کراچی لاہور موٹروے کے متاثرین کو معاضہ کی ادائیگی پر اطمینان کا اظہار تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد خاور شہزادہمراہ حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل اراضی سنٹر پیرمحل کا دورہ کیا اراضی سنٹر کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے چوہدری منظر حفیظ تحصیلدا رپیرمحل غلام حسین کاٹھیہ اے ڈی ایل آر ، کو ہدایات دی کہ کسانوں کو ، بلا سود قرضوں کی رجسٹریشن کو جلد از جلد نمٹائیںاور بہتر کام کرنے وا لوں کو کارکردگی سرٹیفیکٹ دیئے جائیں گے۔ انہوںنے ریونیو وصولی کو تیز کرنے اور سمیت موٹروے کے متاثرین کو جلد سے جلد معاوضہ جات کی فراہمی کے لیے ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایات دی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد خاور شہزادنے کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے کسانوں کو دی جانے و الے زراعی الات سے فی ایکڑپیداوارمیں خاطرخواہ اضافہ حاصل کیاجاسکتاہے جس سے نہ صرف کاشتکار اورکسان خوشحال ہوں گے بلکہ ملکی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے اورہماری برآمدات میںخاطر خواہ اضافہ ہوگا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کی درخواستوںکے عمل کو تیز کیا جائے حا فظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے تحصیل کمپلیکس کی تکمیل سمیت ریونیو کی ہفتہ وار وصولی اورموٹروے متاثرین کو معاوضہ جات کی بروقت ادائیگی سے متعلق بریفنگ دی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) کائنات کا خالق اور مالک اللہ رب العزت ہے جس نے شان مصطفےٰ ۖ کو بیان کرنے کے لیے ایک لاکھ 24ہزار کم وبیش انبیاء اکرم کو بھیجا اور قرآن کریم میں واضع ارشاد فرمایا کہ ایمان والوں میں اور میرے فرشتے نبی مکرم ۖپر درود وسلام بھیجتے ہیں ایمان والوں تم بھی نبی کریم ۖ پردرود وسلام بھیجو ،یہی ایمان ہے ان خیالات کااظہار حافظ مفتی محمد عطاء المصطفیٰ چشتی نے محفل میلاد مصطفی ۖ میں حاضرین سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا اللہ رب العزت کو راضی کرنے کے لیے اس کے محبوب ۖ سے والہانہ عشق ومحبت کی ضرورت ہے جس پر چلنے سے ہی ہم فرقہ واریت کی وباء سے بچ سکتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (نامہ نگار) جب تک ملک میں صحیح معنوں میں احتساب کا عمل شروع نہیں ہوجاتا تب تک نہ توکرپشن کاخاتمہ ناممکن ہے پاناما لیکس حکمرانوں کے گلے کی ہڈی بن چکی ہے قوم کی نگاہیں سپریم کورٹ پر لگی ہیں۔جھوٹ بولنے پر وزیر اعظم کے خلاف آرٹیکل 62اور63کا اطلاق ہوتا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار چوہدری احسان ننھا آرے والے راہنما پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اپنے عہدے سے الگ ہوکر کرپشن اور ٹیکس چوری کے حوالے سے لگنے والے الزامات کاسامنا کریں اور اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عوام کی محرومیوں کی اصل وجہ وسائل کی کمی نہیں بلکہ کرپشن ہے ۔ کرپشن ایک ناسور بن چکی ہے جو ملک کی جڑوں کوکھوکھلا کررہی ہے اور ملکی ترقی میں بھی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔کرپشن کاخاتمہ کرنے اور کرپٹ افرادکا احتساب کرنے کانعرہ توہر آنے والی حکومت نے لگایامگر اس جانب عملی طور پر پیش رفت نہیں کی گئی۔جب تک کرپٹ عناصرکے خلاف بلاتفریق کاروائی اور ملک وقوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں لائی جاتی ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ نیب جیساادارہ کرپٹ عناصر کوتحفظ فراہم کرنے کاذریعہ بن چکا ہے۔اربوں کھربوں روپے لوٹنے والے پلی بارگین کرکے چھوٹ جاتے ہیں جبکہ غریب کو ناحق کئی کئی برس تک پابند سلاسل رکھاجاتاہے جوکہ فرسودہ نظام کاشاخسانہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پربڑاسوالیہ نشان ہے جب تک ملک میں صحیح معنوں میں احتساب کا عمل شروع نہیں ہوجاتا تب تک نہ توکرپشن کاخاتمہ ہوسکتاہے اور نہ کرپٹ عناصر کا۔ کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کوکڑی سے کڑی سزاملنی چاہئے۔