پیر محل میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید اساتذہ اور بچوں کی یاد میں تقریب

Ceremony

Ceremony

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر پیرمحل میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید اساتذہ اور بچوں کی یاد میں”ہفتۂ شہدائ” کے سلسلہ میں ”ہم تمہیں نہیں بھولیں گے” کے عنوان سے تقریب منعقد ہوئی جس میں انچارج داخلہ و آگاہی مہم بشیر ربانی، سپیشل ایجوکیشن ٹیچرز سجاد علی، حافظ آصف جیلانی، ایڈمن ممتاز حسین راسخ اور سپیشل بچوں نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور خصوصی دعا کی۔

پرنسپل سید محمد نوید قمر نے اپنے پیغام میں کہا کہ 16 دسمبر 2014 کو دہشت گردوں نے معصوم طلباء اور اساتذہ کو شہید کر کے ظلم و بربریت کی انتہا کی، یہ بہت بڑا سانحہ ہے جسے کبھی بھلایا نہ جا سکے گا جبکہ دہشت گرد ظالم درندے ہیں جو کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ بشیر ربانی نے کہا کہ معصوم بچوں کے خون اور ان کے والدین کے آنسوئوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ پوری قوم کو اپنی بہادرا فواج پر فخر ہے کہ وہ دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے میں مصروف ہے جس کی بدولت پاکستان سے جلد دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

اساتذہ اور سپیشل بچوں نے گزشتہ سال آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم بچوں اور اساتذہ کو بزدلانہ حملہ کر کے شہید کرنے والے درندہ صفت ظالم دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی عظمت کو سلام پیش کیا۔۔