پیرمحل (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پیرمحل مس مرحبا نعمت کے حکم پر ریگولیشن آفیسر میونسپل کمیٹی مظفر علی انکروچمنٹ انسپکٹر اکرم مجاہد کی قیادت میں میونسپل کمیٹی عملہ کی سبزمنڈی روڈ ، مین بازار میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے عاطف ندیم ، انکروچمنٹ سکواڈ بابا ساغر اور رضوان جونی وکمیٹی عملہ مین بازار رجانہ روڈ کریانہ بازار میں ناجائز تجاوزات ختم کرتے ہوئے گلیاں بازار اور فٹ پاتھ خالی کرواکر رکھا گیا سامان قبضہ میں لے کر دوبارہ خلاف ورزی پر سخت تادیبی کاروائی کا حکم دیا ……………
پیرمحل (نامہ نگار ) ڈکیتی کی دووارداتیں ، مزاحمت پر فائرلگنے سے ایک شخص زخمی تفصیل کے مطابق بستی اوڈ سی پلاٹ کا رہائشی عبدالغفار ولد بنیامین بیوپار کا کام کرتا ہے موٹرسائیکل پر سوار اپنے ساتھی حاجی منشاء ولد بشیر احمد کے ہمراہ چک 334گ ب رجووال بھٹہ کے قریب جارہے تھے کہ تین کس مسلح موٹرسائیکل سوارڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی 85ہزر روپے چھین لیا مزاحمت پر عبدالغفار کو فائر مارکر شدید زخمی کرڈالا جس کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ریفر کردیا گیا چک نمبر700گ ب پیر کڑیانہ کا رہائشی امان اللہ ولد محمد یوسف قوم سیال دودھ فروشی کا کام کرتاہوں حدر قبہ چک نمبر702گ ب کے قریب تین مسلح موٹرسائیکل سوارڈاکوئوں نے اسلحہ کی نوک پر نقدی48ہزار روپے چھین لیے اور فرارہوگئے پولیس نے اطلاع پاکر علاقہ کی ناکہ بندی کرلی ———— پیرمحل (نامہ نگار ) تحصیل بار ایسوسی ایشن کی طرف سے اظہار یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ریلی کا انعقادکیا گیا اظہار یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت صدر تحصیل بار رانا عمران منج اور جنرل سیکرٹری را ئونعمان عاقل، طاہرسعیدصفوری ایڈووکیٹ , چوھدری جبار جٹ,میاں زاھدتھہیم ایڈوکیٹس نے کی ریلی میں تحصیل بار کے وکلا سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی میں شرکانے ہاتھوں میں پلے کا رڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں کشمیر کے حوالہ سے نعرے درج تھے اظہار یکجہتی کشمیر ریلی تحصیل کچہری سے لیکر تھانہ موڑ تک نکالی گئی اظہار یکجہتی کشمیر تھانہ موڑ پہنچ کر کشمیریوں کے حق میں دعایہ کلمات کیساتھ اختتام پذیرہوئی ریلی سے صدر بار سمیت دیگر عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا ————– پیرمحل (نامہ نگار ) سینئر صحافی محبوب اختر خان انتقال کرگئے جن کی نمازجنازہ دارالعلوم صاحب لولاک پیرمحل میں اداکی گئی نماز جنازہ میںسیاسی سماجی فلاحی صحافتی شخصیات سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی مرحوم کافی عرصہ سے علیل تھے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی8جولائی بروز جمعرات بوقت ساڑھے 8بجے صبح شاہاں والی مسجد غوثیہ آباد پیرمحل میں ہوگی ————– پیرمحل (نامہ نگار ) نمبردار ، جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے فعال کردار اداکرسکتے ہیں چوری ڈکیتی کی روک تھام کیلئے ٹھیکری پہرہ لگائیں کسی بھی مشکوک شخص کی اطلاع بروقت سیکورٹی اداروں کو دیں ان خیالات کا اظہار مزمل حیات ایس ایچ اوتھانہ اروتی نے علاقہ بھر کے نمبرداروں اور معززین علاقہ سے میٹنگ میں خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ نمبردار اپنے اپنے علاقہ میں چوری ڈکیتی کی روک تھام کیلئے ٹھیکری پہرہ فعال کریں جرائم کا خاتمہ عوامی تعاون کے بغیر نا ممکن ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا منشیات اور جرائم کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لئے مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں کسی بھی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری پولیس کو دیں پولیس اسٹیشن میں ٹاٹ مافیا کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے پولیس اسٹیشن کا تمام عملہ علاقے کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے گا شہریوں کو تحفظ اور انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ایس ایچ او مزمل حیات معززین علاقہ نے جرائم کنٹرول کرنے پر ایس ایچ او مزمل حیات کو خراج تحسین پیش کیا