پیرمحل (نامہ نگار) ڈرگ انسپکٹر کے چھاپے ایک ویٹرنری میڈیکل سٹور ایک کلینک سیل ممنوعہ ادویات برآمد تفصیل کے مطابق ڈرگ انسپکٹر محمد عرفان نے سندھلیانوالی میں کاروائی کرتے ہوئے محمد نعیم میڈیکل سٹور اور جمعہ خان ویٹرنری کلینک پر چھاپہ مار کر کلینک سے ممنوعہ ادویات برآمد ہونے پر دونوں دکانوں کو سیل کرکے قبضہ میں لی گئی ادویات کاروائی کے ایگزامینر لیبارٹری کو بھجوادی عطائی ویٹرنری ڈاکٹر نے کاروائی سے بچنے کے لیے بااثر افراد کی شفارشیں کروانا شروع کر دی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) نبی اکرم ۖ کی تعلیمات اور اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہونے سے ہی آخرت کی کامیابی مضمر ہے، آپۖ سے محبت و عقیدت اور آپۖ کا مشن اپنانے سے ہی اللہ کا قرب حاصل ہوگا، ملکی سیاست، معاشرت، عدالت اور تہذیب و تمدن کو آپ کی سیرت طیبہۖ کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی عابد فرید نے چک نمبر691/33گ ب میں محفل سیر ت مصطفی کے موضوع پر خطاب میں کیا انہوںنے کہا تربیت و تزکیہ کا مکمل رول ماڈل اگر انسانی تاریخ میں ملتا ہے تو وہ محمدۖ کی ذات اقدس ہے کہا کہ نبی اکرم ۖ کی تعلیمات اور اسوۂ حسنہ پر عمل پیرا ہونے سے ہی آخرت کی کامیابی مضمر ہے۔ اسلام مکمل ضابطہ حیات اور پوری انسانیت کی فلاح کا ضامن ہے۔ ملک میں اسلام کے نفاذ کیے بغیر امن و سکون اور انصاف کا بول بالا نہیں ہو سکتااس موقع پر طاہر ریاض مجاہد ، چوہدری دلشاد احمد ، محمد اقبال مجاہد ، مولانا محمد اقبال گجر ،قاری محمد زبیر ، عابد مفتی محمد شیراز ، محمد طیب ، الفیصل ،حافظ محمد اسلم ، جمعیت علماء اسلام کے راہنما قاری محمد اقبال حیدری سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار )قائد عوام کا فلسفہ آج بھی پاپولر سیاست کا محور ہے بلا ول بھٹو کی شکل میں قوم کو دوسرا بھٹو ملا ہے۔ بلاول نوجوانوں کے ساتھ مل کر بھٹو ازم کے ساتھ ملکی ترقی میں بھٹو جیسا کردار ادا کرے گا۔ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی بہاول پورکے رہنما سیٹھ شبیر عبداللہ ہوشیار پوری نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ آج پاکستان کی ہر سیاسی جماعت اور شخصیت بھٹو شہید کے نظریات اور سٹائل کی نقل کررہی ہے انہوں نے کہاکہ بھٹو شہید کے سیاسی شعور نے پاکستان میں قومی جمہوریت اور عوامی شعور کو جنم دیا۔قائد عوام کا فلسفہ آج بھی پاپولر سیاست کا محور ہے ،۔انہوں نے کہا کہ،ہماری ایٹمی قوت کا بانی بھٹو شہید ہے۔انہوں نے جاگیر داروں سے سیاست چھین کر غریب کی چوکھٹ پر لادی۔غریبوں،محکوموں ،مزدوروں، کسانوں اور طالب علموں کو ان کے حقوق دئیے۔پیپلز پارٹی آج بھی آصف زرداری کی قیادت میں بھٹو ازم کی روشنی میں پاکستان کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔