پیرمحل کی خبریں سے 16/1/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (نامہ نگار) بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن 2017،،،رانا عمران حفیظ منج اور یو ایل ایف گروپ کے متفقہ امیدوار سید نسیم عباس بخاری صدر اور جنرل سیکرٹری رانا محمد احسان کامیاب ہو گئے عبدالجبار جٹ ایڈوکیٹ سابق صدرنے ڈالے گئے ووٹوں کی بنیاد پر نتائج کا اعلان کیا رانا عمران حفیظ منج اور یو ایل ایف گروپ کے وکلا کا جیت کی خوشی میں بھنگڑا مٹھائی تقسیم،،الیکشن ملتوی ہوا ہے مقابلے کے لیے تیار ہے چوہدری شوکت علی گجر ایڈوکیٹ گروپ کی پریس کانفرنس تفصیل کے مطابق پیرمحل بارایسوسی ایشن کے الیکشن میں صدر کے لئے چوہدری شوکت علی ایڈوکیٹ اور سید نسیم عباس شاہ کے درمیان مقابلے تھا دن 12بجے تک پولنگ پرسکون طریقہ سے ہو رہی تھی مبینہ طورپر 302کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم انوار شاہ ایڈوکیٹ کی غیر موجودگی میں اس ووٹ کاسٹ کرنے پر چوہدری شوکت گجر گروپ نے الیکشن بورڈ سے اعترا ض کیا جس پر سید نسیم عباس گروپ کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا شروع ہوگئی وکلانے الیکشن بورڈ کے چیئرمین و ممبران کے ساتھ ہاتھا پائی اور جھگڑا کے دوران بیلٹ باکس اٹھا کر لے جانے کی کوشش کی ایس ایچ او رائے فاروق کھرل نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بیلٹ بکس وکلاسے چھین لیا اور پولنگ کا عمل بند ہو گیا اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی کمالیہ مہر سعیدبھی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تحصیل کہچری میں پہنچ گئے اور حالات کو کنٹرول کیا اس دوران کل 55ووٹ کاسٹ ہوئے رانا عمران حفیظ منج اور یو ایل ایف گروپ نے کوشش کی کہ دوبارہ پولنگ شرو ع مگر پولنگ شروع نہ ہوسکی جس پر پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ڈالے گئے 55ووٹ کی بنیاد پر چیئرمین الیکشن بورڈچوہدری اسماعیل جٹ اور ممبران الیکشن بورڈ صاحبزادہ طاہر صفوری ایڈوکیٹ اور مہر الطاف جٹو ایڈوکیٹ کے دستخط سے عبدالجبار جٹ ایڈوکیٹ سابق صدر پیرمحل بار نے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق سید نسیم عباس بخاری صدر اور جنرل سیکرٹری رانا محمد احسان اور مہر اقبال رفیق ہمجانہ نائب صدر میاں محمد علی کاٹھیہ جائنٹ سیکرٹری رانا سعید احمد رضاایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری ،صہیب منیر رامے ایڈوکیٹ لائبری سیکرٹری منتخب قرار دیے جبکہ
امیدوار صدر تحصیل بار شوکت علی گجرایڈوکیٹ کی امیدوار نائب صدر عابد چوہدری کے ہمراہ الیکشن ملتوی ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوتے کہاکہ تحصیل بار کونسل کے لئے بنایا گیا الیکشن بورڈ جانبدار ہے الیکشن بورڈ کھلے عام دھاندلی کروا رہا تھا جنہوں نے 302کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم انوار شاہ کا اس کی غیر موجودگی میں ووٹ کاسٹ کروا دیا دو ووٹ پرانی لسٹ کے مطابق بھی کاسٹ کروائے ہم نے پنجاب بار کونسل میں الیکشن بورڈ کے خلاف اپیل بھی تھی کہ یہ بورڈ دھاندلی کروائے گا اس لئے پجاب بار کونسل سے سپر وائزر قائم کرنے کے لئے بھی کہا گیا مگر مخالف گروپ نے اپنے تعلقات استعمال کرتے ہوئے ایسا نہ ہونے دیا آج کے الیکشن میں دھاندلی ثابت ہو گئی جس کا انہوں نے سب کے سامنے اعتراف بھی کیا جس پر ہم نے احتجاج کیا جس کی بنا پر الیکشن کو ملتوی کر دیا گیاجبکہ چیئرمین الیکشن بورڈچوہدری اسماعیل جٹ کاکہنا ہے کہ دوران لڑائی جھگڑا میرے کاغذات گم ہوئے جس کی تھانہ پیرمحل میں رپٹ درج کروائی گئی ہے میں نے کوئی نتائج کا اعلان نہ کیا ہے عبدالجبار جٹ ایڈوکیٹ سابق صدرپیرمحل کی طرف سے نتائج کا اعلان حیران کن ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل ( نامہ نگار ) زیر تکمیل تحصیل پیرمحل کمپلیکس ، درویش صفت اے سی پیرمحل محکمہ مال کا اہم اجلاس تحصیل کمپلیکس مسجد میں طلب کرلیا ایگریکلچر آفیسر، غلام حسین کاٹھیہ اے ڈی ایل آر ، محمد حسین سروس سنٹر انچارج ، 9فیلڈ اسسٹنٹ 35پٹواری 3قانونگو ، تمام سرکل سٹاف اے سی آفس اور تحصیلد ار آفس واصل باقی کی شرکت ریونیو ریکوری مختلف قسم ، زرعی سب سٹڈیز سیل کسان کارڈز رجسٹریشن ، دیگر مسائل پٹواری رولز پیڈا انکوائر کے معاملات زیر غور تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے تحصیل بھر کے پٹواریوں قانونگو اور تحصیلدارکے اجلاس منعقدہ تحصیل کمپلیکس مسجد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محصولات کی وصولی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کریں گے مالیہ آبیانہ اور زرعی ٹیکس ہائے کی وصولی کے لیے ہرممکن اقدامات کریں موٹر وے متاثرین کو معاوضہ کی فراہمی کے لیے جلد سے جلد ریکارڈ اور معاوضہ جات کی متاثرین کو فراہمی کے عمل کو مکمل کرکے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے کسانوں کو کسان کارڈ کی فراہمی کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرنے سمیت زرعی سب سٹڈیز کے پراسس کو مکمل کو مقررہ مدت میں مکمل کیاجائے و اجبات سرکار کی وصولی کے دوران غفلت کے مرتکب محکمہ مال کے ملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی کریں گے کسی بھی قسم کی غفلت کار سرکارمیں معاونت سے کوتاہی ہرگز برداشت نہ ہوگی موٹروے کی حدود میں آنے والے رقبہ جات کی جلد سے جلد موٹروے اتھارٹی کو حوالگی کے لیے پراسس کو مقررہ مدت میں مکمل کرکے موٹروے متاثرین کو معاوضہ جات کی ادائیگی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہدایات کے مطابق رقوم کی ادائیگی کے لئے حلقہ پٹوارسے حقیقی مالکان کی تصدیق کروا کرجن لوگوں کورقم اداکی جائے ان کامکمل ریکارڈاوررسید وصولی حاصل کی جائے۔انہوں نے مزیدکہاکہ چکوک کے حساب سے مرحلہ وار کسان کارڈ کی رجسٹریشن کی جائے تاکہ تمام امورخوش اسلوبی سے طے پاسکیں۔انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں کوئی تساہل اوربے ضابطگی ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ایگریکلچر آفیسر، غلام حسین کاٹھیہ اے ڈی ایل آر ، محمد حسین سروس سنٹر انچارج ، 9فیلڈ اسسٹنٹ 35پٹواری 3قانونگو ، تمام سرکل سٹاف اے سی آفس اور تحصیلد ار آفس واصل باقی نے میٹنگ میں شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار)پنجاب ایجوکیشن کمیشن نے جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی۔جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحانات ماہ فروری کے پہلے ہفتہ میں شروع ہو گئے۔پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے مطابق جماعت پنجم کااردو کا پرچہ دو فروری کو،سائنس کا پرچہ چار فروری کو،انگلش کا پرچہ چھ فروری کو،ریاضی کا پرچہ آٹھ فروری کو،اسلامیات کا پرچہ نو فروری کواور اسلامیات کا ناظرہ دس فروری کوہو گا۔پنجاب ایجوکیشن کمیشن کے مطابق جماعت ہشتم کااردو کا پرچہ گیارہ فروری کو،سائنس کا پرچہ تیرہ فروری کو،انگلش کا پرچہ پندرہ فروری کو،ریاضی کا پرچہ سترہ فروری کو،اسلامیات کا پرچہ آٹھارہ فروری کواور اسلامیات کا ناظرہ بیس فروری کوہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل ( نامہ نگار)استحصالی طبقہ نے غریب اور محنت کش طبقے کا استحصال کرکے اپنی املاک کو بڑھا نااپنا مشن سمجھاہوا تھا جبکہ غریب پستی تنزلی کی طرف جارہا ہے جس سے غریب غریب تر اور امیر ۔امیر تر ہورہا ہم نے بھٹہ مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی جس سے انہیں بیگار اور جبری مشقت سے نجات کے لیے قانون سازی ہوئی ان خیالات کا اظہا ر میڈم خورشید انصاری ضلعی راہنما بھٹہ مزدور یونین نے پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا انہوںنے کہا کہ پاکستان میں اس وقت 15ہزار سے زائد بھٹے موجود ہے جس پر تقریبا 30لاکھ مزدور جن میں خواتین بچے اور مرد شامل کام کرتے ہیں جنہیں بنیادی ضروریات جن میں تعلیم صحت رہائش سے بھی محروم رکھا جاتا جس کی بنیادی وجہ بھٹے رجسٹرڈ نہ ہونے کی وجہ سے لیبر لاء سے مستشنی ہونے کے باعث ان کا استحصال مزید بڑھ جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مزدور بھٹہ یونین نے بھٹہ مزدوروں کی نہ صرف مالی امداد کی بلکہ قانونی امداد کے لیے بہت اہم کام کیے جس سے بھٹہ مزدوروں کو کچھ ریلیف ملنا شروع ہو ا ہے انشاء اللہ ہمار امشن جاری رہے تاوقتیکہ کے استحصال بند نہیں ہوجاتا ۔