پیر محل ( میاں اسد حفیظ سے) پیر محل کے بازاروں میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار، ٹی ایم اے کمالیہ کے عملے کی مکمل خاموشی، شہریوں کاپیدل گذرنا محال کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مین بازار، کارخانہ بازار اور سبزمنڈی روڈ، ٹرنک بازار پر ریڑھی اور ٹھیلے والوں نے پورے بازار میں قبضہ جما ہوا ہے، فٹ پاتھوں پر قبضہ گروپوں نے مستقل دوکانیں اور الماریاں بنا رکھی ہیں۔ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
اللہ والا چوک میں موٹر سائیکل رکشہ والوں نے غیر قانونی اڈے قائم کررکھے ہیں رکشائوں کی وجہ سے ہر وقت روڈ بلاک کی ہو تی ہے جس کی وجہ سے وہاں سے پید ل گزرنا محال اور ایمرجنسی میں ایمبولینس کو بھی راستہ نہیں ملتا ۔جس کی وجہ سے مریضوں کو بھی ہسپتال پہنچنے میں بہت زیادہ وقت صرف ہو جاتا ہے۔ ریڑھی والوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی، اگر کوئی شریف شہری کہہ دے کہ راستہ چھوڑ دو تو اس کے ساتھ بد تمیزی کی جاتی ہے۔
شہریوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیاہے کہ ناجائزتجاوزات فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ بازاروں کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکے۔