پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) 11 عظیم الشان محفل میلاد مصطفےٰ ۖ سندھیلیانوالی روڈ پر اڈا 25 پل پر منعقد ہوئی جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ الحاج محمد اویس رضا قادری نے خصوصی شرکت کی تفصیل کے مطابق سند ھیلیانوالی روڈ پر واقع چاندہائی سکول اڈا پل 25 میں 11 عظیم الشان محفل میلاد مصطفےٰ منعقد ہوئی جس میں پیرمحل کی سرزمین پر پہلی بار معروف عالمی شہرت یافتہ ثناء خوان الحاج اویس رضا قادری تشریف لائے ان کی مسحور کن آواز میں نعتیہ کلام سن لوگوں کو آنسوؤں کے ساتھ روتا ہوا دیکھا گیا لوگ فرط جذبات سے اٹھ اٹھ کر ان کے ہاتھ چومتے رہے پورے ماحول پر ایک ایمانی کیفیت طاری تھی، پوری فضا محبت کی خوشبوؤں سے مہکی ہوئی تھی ہر طرف عقیدت کے جذبوں کے رنگ بکھرے ہوئے تھے، لوگ مبہوت ہوکر اویس قادری کا کلام سنتے رہے اویس رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیرمحل میں پہلی مرتبہ آنے کا اتفاق ہوا آپ کی بے تحاشا محبت پاکر دل کو روحانی سکون حاصل ہوا انہوں نے کہاکہ حضورپاک کاذکرایساافضل ترین ذکرہے جوخالق کائنات خوداپنے نورانی فرشتوں کے ساتھ ملکرفرماتاہے۔عشق مصطفی کاتقاضابھی یہی ہے کہ ہم تعلیمات نبوی پرعمل پیراہوں۔انہوں نے کہاکہ اولیاء کرام کاپیغام ہمیں اس بات کی تعلیم دیتاہے کہ ہم اسلام کی تبلیغ واشاعت میں کوئی دقیقہ فروغ ذاشت نہ اٹھائیں بلکہ اپنی صلاحیتیں اسلام کی سربلندی کے لئے صرف کریں۔انہوں نے کہاکہ اولیاء کرام نے تبلیغ اسلام میں اہم کرداراداکیابرصغیرپاک وہندمیں اسلام اولیاء کرام کی بدولت پھیلا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل میاں اسد حفیظ سے کم عمر موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیورز’ بغیر لائسنس اور ناتجربہ کاری کیوجہ سے موت کے سودا گربن گئے’ موٹر سائیکل چاند گاڑیوں نے عوام کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہے کم سن ڈرائیورز کی نااہلی کی وجہ سے آئے روز شہری حادثات کاشکار ہوکر معذوری کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں اکثرچاندگاڑی ڈرائیوان نے سلسنز اتارکر اوراکثرٹیپ ریکارڈ چلا کرمقابلہ بازی میںڈ رائیونگ کرتے ہیں ان چاندگاڑی چلانے والوں کی وجہ سے شہری ذہنی مریض بن رہے ہیں جن کو چیک کرنیوالاکوئی بھی حکومتی ادارہ نہیں ہے ٹریفک پولیس کے افسران کوتوجہ دلانے کے باوجود بھی ان کیخلاف کاروائی نہ ہونا ایک سوالیہ نشان بن رہاہے شہریوں نے ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی ایس پی ٹریفک سے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل میاں اسد حفیظ سے محکمہ صحت اور نان تحصیل ہیڈکوآرٹرکی غفلت مچھر اور مکھی مار مہم جاری نہ کی جاسکی شہری مختلف بیماریوں کا شکار تفصیل کے مطابق محکمہ صحت اور تحصیل ہیڈکوآرٹر کی طر ف سے مچھر وں مکھیوں کی وجہ سے پھیلنے والی بیماریوں کے تدارک کے لیے شہربھر میں سپرے کروایا جاتا تھا تاکہ کسی بھی ممکنہ بیماری پر قبل ازوقت قابو پایا جاسکے مگر محکمہ صحت اور نان تحصیل ہیڈکوآرٹرکی غفلت کے باعث مچھر اور مکھی مار مہم سپرے شروع نہ کی جاسکی جس سے ڈینگی وائر س سمیت دوسری خطرناک بیماریاں پھیلنے کاخدشہ پیدا ہورہا ہے سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور محکمہ صحت کو گھر گھر سپرے مہم شروع کرنے کا حکم جاری کیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل میاں اسد حفیظ سے نامعلوم چور سنوکر کلب کے باہر کھڑی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق چک نمبر688/28گ ب کا رہائشی سرفراز قیصر ولد امانت علی اپنی موٹرسائیکل TSKـ17ـ688پر سوا ر لوئر کالونی پیرمحل میں موجود محمد وسیم سنوکر کلب پر آیا موٹرسائیکل سنوکر کلب کے باہر کھڑی کرکے یونہی کلب کے اندر گیا نامعلوم چور موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل میاں اسد حفیظ سے پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے وارثان نے لڑکی کو زبردستی اغواکرلیا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر678/19گ ب کے رہائشی محمد نواز ولد قدرت علی نے مریم بی بی کے ساتھ ان کے گھر والوں کی رضامندی کے بغیر عدالتی نکاح کرلیا مریم بی بی کے وارثان اللہ یار ولد چراغ ،محمد بصار ولد چراغ، محمد یار ولد اللہ یار وغیرہ نے گھر میں داخل ہوکر مریم بی بی کو زبردستی کارمیں ڈال کرلے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 496ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل میاں اسد حفیظ سے محکمہ انہاراورجنگلات کے محافظوں کی ملی بھگت سے جنگلات کاصفایاکیاجارہاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انہاراورجنگلات کے محافظوں کی ملی بھگت اوربھرپورتعاون سے بھسی جنگل اور نہر وں پر لگے درختوں کولوگ دن دیہاڑے بڑی بے دردی سے کاٹ کرگدھاریڑھیوں پرلادکراورگڈے بناکرسروں پراٹھاکرگھروں میںلے جارہے ہیں اورجنگلات اور نہریوں کا صفایا کیا جارہاہے لیکن ستم درستم یہ ہے کہ یہاں پرتعینات اہلکاروں نے کاروائی کرنے کی بجائے معنی خیزخاموشی اختیارکررکھی ہے جن کوپوچھنے والاکوئی نہیں عوامی وسماجی حلقوں نے محکمہ جنگلات وانہارکے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل میاں اسد حفیظ سے موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی ،غربت،لوڈ شیڈ نگ کر سوا کچھ نہیں دیا۔قائد عمران خان لوڈ شیڈ نگ کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک کی کال دیں جان بھی قربان کر دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصا ف کے سابق تحصیل صدر میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ نے کہاکہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں اور ملک میں کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں عوام سیاستدانوں کی روائتی چالوں سے مایوس ہو چکی ہے وہ صرف قائد اعظم اور علامہ اقبال کے بنا ئے گئے پاکستان کی اصلی صورت عمران خان کی سیاسی ولولہ انگیز قیادت میں دیکھنے کے خواں ہیں۔موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی اور ملکی تاریخ کی بدترین لوڈشیڈ نگ کے سوا اور کیا دیا ہے