پیرمحل (نامہ نگار) مشائخ، علماء کرام و ذاکرین مسجد کے محراب و منبر سے بھائی چارہ، اتحاد یگانگت اور محبت و اخوت کا درس دیں تاکہ معاشرہ میں پائیدار امن قائم ہو سکے مہذب قومیں قانون کا احترام کرتی ہیں اور قانون سب کے لئے برابر ہے۔ ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے مہر عابد سعید ڈی ایس پی کمالیہ ہمراہ رانا محمد نواز ٹی ایم او محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلہ میں منعقدہ امن اجلاس کے شرکاء سے خطاب میں کیا حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر نے بلدیہ پیرمحل کے عملہ کو محرم الحرام میں صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے محرم الحرام کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کی تمام امام بارگاہوں ،مجالس کی جگہوںاور جلوس کے ملحقہ راستوں کی مکمل صفائی کا کام فی الفور مکمل کرنے کا حکم دیا مہر عابد سعید ڈی ایس پی کمالیہنے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہوں،جلوس کے ملحقہ راستوں پر موجو دہر قسم کی رکاوٹوں کو جلد اٹھواکر دور کیا جائے تاکہ کسی تخریب کاری یا ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمد طارق ، چوہدری خالد سردار کی سربراہی میں اسپیشل مانیٹرنگ ٹیم بھی تشکیل دی ہے جوجلوس کے شرکاء پر نظر رکھیں گے رانا محمد نواز ٹی ایم او نے کہا شہر کی تمام امام بارگاہوں اور جلوس کے راستوں کا وقتاًفوقتاً دورہ کرکے یکم محرم تا یوم عاشور تک ہرقسم کے صفائی کے انتظامات سمیت سیکورٹی کے امور کا جائزہ لیتی رہے گی اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ،چوہدری منظر حفیظ تحصیلدار ، طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر محبوب الحق لادی نائب تحصیلدار منورحسین سینئر کلرک ، منظور خاں قانگو ، مفتی عابد فرید، اسحاق شاہ فوڈ انسپکٹر بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) حکومت پنجاب کی ڈینگی کے خلاف مہم برائلر مرغیوں کی غلاظت اکھٹی کرنے والی گاڑیاں شہریوں کے دردسر بن گئی مرغیوں کا کچرا اکھٹا کرنے کے لیے کھلے ڈرم او رموٹرسائیکل رکشہ پر کھلے عام رکھے ہوئے ڈرم سرعام بیماریاں پھیلانے لگے تعفن اور بدبو سے شہریوں کی زندگی اجیرن تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے سرکاری ملازمین کی اتوار کی چھٹی بندکرکے حکومت پنجاب نے ڈینگی مہم شروع کررکھی ہے مگر ڈینگی وائرس سمیت موذی امراض کا باعث بننے والے عوامل کا تدارک کرنے میں ضلعی افسران کی عدم دلچسپی کے باعث آئے روز نت نئی بیماریاں جنم لے رہی ہے پیرمحل شہر اور اردگرد کے دیہاتوں میں لگائے گئے برائلر سیل سنٹروں سے الائشیں اکٹھی کرنے والی گاڑیاں کھلے منہ والے ٹرک یہ ا لائشیں غلاظت ، اکھٹی کرکے لے جاتے ہیں ، موٹرسائیکل رکشہ جات کے ذریعے الائشیں جمع کرکے اپنے گھروں میں رکھے ڈرموں میں رکھ لیتے ہیں جس سے نہ صرف ان راستوں کے مکین سخت تعفن کا شکار ہوجاتے ہیں جہاں جہاں سے یہ گاڑیاں یا موٹرسائیکل رکشے جہاں سے گذرتے ہیں بلکہ ان محلہ جات کے مکین سخت مشکلات کا شکار ہے جن گھروں میں یہ آلائشیں محفوظ کی جاتی ہے سماجی فلاحی حلقوںنے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور شہریوں کو برائلر کی آلائشیں اکھٹی کرنے والی گاڑیوں سے نجات دلائی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (نامہ نگار) رواں سیزن گنے کی قیمتوں کا تعین نہ ہونے اور دوسالوں سے کسانوں کو گنے کی ادائیگی نہ ہونے سے کسان معاشی طورپربدحال کپاس کی امداد ی قیمت پر کپاس خرید نہ کرنے پر کسانوں کا شدید احتجاج حکومت فی الفور رواں سیزن گنے کی امدادی قیمت کا تعین کرکے کسانوں کی ملز مالکان سے دوسال کی بقایارقم دلوائے چوہدری محمد طارق بھٹے والے کسان راہنما تفصیل کے مطابق حکومت کی طرف کپاس کی امدا دی قیمت تین ہزار روپے فی من مقرر کی گئی مگر مڈل مین بیوپاری زمینداروں کسانوں سے اونے پونے کپاس کی خریداری 15سوروپے فی من کررہے ہیں جبکہ رواں سیزن گنے کی امدادی قیمت مقرر نہ ہونے سے کسان زمیندار سخت پریشان ہے پچھلے دوسالوں کی گنے کی رقم جوکہ شوگرملزمالکان کی طرف ابھی بقایا ہے جس کی ادائیگیاں نہ ہونے سے کسان زمیندار مکمل طور پر بدحالی کا شکار ہوچکے ہیں چوہدری محمد طارق بھٹے والے کسان راہنما کی قیادت میں علاقہ بھر کے کسانوںنے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت شوگر ملزمالکان سے فی الفور پچھلے دوسالوں کی ادائیگیاں دلوائے اور رواں سیزن گنے کی خرید قیمت 220روپے فی من مقر رکرے تاکہ کسان زمینداروں کے فصل پر کیے خرچ پورے ہوسکیں فصل کپاس کی خریداری سرکاری طور پر کروائی جائے تاکہ کسان زمیندا ر مڈل مین بیوپاریوں کے ہاتھوں لٹنے سے بچ سکیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) تحصیل پیرمحل کے گو ر نمنٹ گرلز اور بوائز سکولوں میں سینٹری ورکر ز کی کمی طلباء و طالبات صفائی پر معمور والدین پریشان تفصیل کے مطابق تحصیل پیرمحل اورچکوک، گائوں کے گورنمنٹ سکولوں میں سینٹری ورکرز بھرتی نہ ہونے کے باعث سکولوں کی صفائی طلبا ء طالبات پر ڈال رکھی ہے سینٹری ورکر نہ ہو نے کے باعث سکول کے کمروں ، واش روم کی صفائی طلبا ء طالبات کے کروائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے بچے تعلیم پر توجہ نہیں دیتے گو ر نمنٹ سکولوں کے ہیڈ ماسٹر ز سے موقف لیا گیا تو انہوں نے بتلایا کہ صفائی پر بچوں کی باری لگائی ہو ئی ہے ہر بچے کی روز صفائی کی باری نہیں لگتی انہوں نے کہا کہ اگر بچے سکولوں کی صفائی نہ کر ے تو کیا ہم ٹیچرز کریں بہت سے بچے صفائی سے بچنے کے لئے سکول چھوڑ چکے ہیں سماجی فلاحی حلقوں نے ، ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فی الفور درجہ چہارم کے ملازمین کی بھر تی کا مطالبہ کیاہے تا کہ طلبا طالبات کی عزت نفس مجروح ہونے سے بچ سکے اور طلبہ طالبات پوری توجہ اپنی تعلیم پر مرکوز رکھیں سکول کا ماحول اور تعلیم کا معیار بہتر ہو سکے