پیرمحل (نامہ نگار) غوثیہ چوک پیرمحل میں نامعلوم شخص سردی سے ٹھٹھر کر ہلاک پولیس کی نعش قبضہ میں لے کر کاروائی تفصیل کے مطابق غوثیہ چوک پیرمحل میں نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی پولیس کے مطابق نامعلوم شخص سردی سے ٹھٹھر کر ہلا ک ہوا جس کی شناخت کے لیے پولیس نے اردگرد کے دیہات میں اعلان کروائے مگر وارثان کا کچھ پتہ نہ چل سکا پولیس نے نعش امانتاً دفن کروا دی۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) عورتو ں کی معمولی لڑائی کاتنازعہ ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہونے سمیت مختلف تنازعات اور سڑک کے حادثات میں 27 افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر 716 گ ب میں عورتو ں کی معمولی لڑائی کے تنازعہ ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں خواتین سمیت آٹھ افراد جن میں علی شیر ولد احمد ، سردار ولد نیک محمد ، سیف الملوک ولد احمد شہناز زوجہ سیف الملوک ،ندیم ،آصف ، عابد پسران نور ، مسرت بی بی دختر نوراحمد زخمی ہوگئے موضع کوہل میں پرانی رنجش کے تنازعہ پر چارافراد جن میں شریفاں بی بی زوجہ اسحاق ، اجمل حسین ولد الطاف ،گلاں بی بی زوجہ الطاف ، شمشاد بی بی زوجہ نوشیر زخمی ہوگئے چک نمبر 676/17 گ ب کے رہائشی اکمل ولد اجمل خاں کو ظفر وغیرہ نے تشددکرکے زخمی کرڈالا سڑک کے مختلف حادثات میں فیصل ولد محمد حنیف ، محمد نعیم ولد محمدیعقوب ، عمر شہزاد ولد لیاقت ،عمروسیم ولد محمد انور ساکنان چک 665/6 گ ب مسنر حبیب زوجہ حبیب ، صفیہ زوجہ سرور ساکنان بورے والا ، عثمان ولد محمد شبیر ،سعدیہ زوجہ فضل محمد ، ساکنان پیرمحل ، شازیہ زوجہ وسیم ، شفیق بی بی زوجہ فرحان ، ریحان ولد محمد شبیر ، غوث علی ولد خالد ،،نسرین زوجہ مظہر ساکن چک 682/23 گ ب مجاہد ولد سلطان ساکن خانجوان زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امد اد دی گئی۔
پیرمحل (نامہ نگار) تحصیل بھر میں قائم اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کو یقینی بنا تے ہوئے حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد رکروایاجائے گا ا گر کسی بھٹہ پر چائلڈ لیبر پائی گئی تو بھٹہ مالک کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے چائلڈ لیبر پر عملدرآمد کے سلسلہ میں صحافیوں رانا محمداشرف ، رانا شاہدالرحمن ،میاں اختر سے غیر رسمی گفتگومیں کیا انہوںنے کہا 15سال سے کم عمر کے بچے سے مزدوری کرانے پر بھٹہ خشت کو سیل کرتے ہوئے بھٹہ مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہ کی جائے اور بچوںسے مشقت لینے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی متعلقہ تحصیل افسران کے ذریعے بھٹہ جات پر کام کرنے والے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی مراعات سے ہرممکن نواز جائے گا انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ تحصیل بھر میں قائم بھٹوں پر روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کریں کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی پر خلاف ورزی کے مرتکب بھٹہ مالکان کے خلا ف سخت تادیبی کاروائی کریں
پیرمحل ( نامہ نگار) پیرمحل اورگردونواح میں پرائیوٹ سکولزمالکان نے تعلیم غریب کی پہنچ سے دورکردی سفیدپوش والدین کابچوں کی تعلیم جاری رکھنا مشکل ہوگیا ‘تفصیل کے مطابق پیرمحل سمیت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ بھر کے رہائشی علاقوں اورگردونواح میں پرائیوٹ اسکولزکی بھرمار بھاری فیسوں کے باوجود تعلیم کامعیار صفرہے اکثرپرائیوٹ سکول رجسٹرڈبھی نہیں ہے اور سکول مالکان بے روزگاری کافائدہ اٹھاتے ہوئے دو سے تین ہزار روپے میں خواتین ٹیچرزکااستحصال کررہے ہیں جبکہ پرائیوٹ سکولز میں ہرسال فیسوں کے نام پر کئی گنااضافہ کردیاجاتاہے اورکئی کئی ہزار روپے فی طالب علم فیس وصول کی جارہی ہیں ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سکول مالکان نے محلہ محلہ گلی کوچوں میں اپنی شاخیں بناکر ایک ایک کمرے میں سکول بناکر بچوں کے مستقبل کو دائو پر لگا رکھا ہے پرائیوٹ سکولز یونیفارم اور کتابوں کی مد میں ہزاروں روپے والدین سے وصول کررہے ہیں اورسکول کو ذریعہ تعلیم کی بجائے کمائی کاذریعہ بنارکھاہے اے او مرکز پیرمحل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کا ضابطہ اخلاق موجود ہے جب بھی کوئی تحریری شکایت ملتی ہے کاروائی کرتے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے صوبائی سیکرٹری تعلیم پنجاب ، کمشنر فیصل آباد ، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سمیت تعلیم کے اعلی حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے۔