پیرمحل (راحیل گجر سے) تین کس مسلح موٹرسائیکل سواروں نے موٹرسائیکل سوار سے نقدی موبائل فون چھین لیا تفصیل کے مطابق سندھلیانوالی چک 753 گ ب کا رہائشی شوکت شہزاد ولد فجرو قوم میو راجپوت علی الصبح موٹرسائیکل پر سوار سبزمنڈی فروٹ سبزی لینے آرہاتھاکہ چک نمبر675/16گ ب کے قریب تین کس نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروںنے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر نقدی 3700اور موبائل فون چھین لیا اور لوٹی ہوئی رقم اور موبائل فون سمیت فرار ہو گئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (راحیل گجر سے) احاطہ کا تنازعہ سمیت لڑائی کے مختلف واقعات میں 10افراد شدید زخمی سڑک کے حادثات اور کتے کے کاٹنے سے تین افراد شدید زخمی تفصیل کے مطابق لڑائی کے مختلف واقعات جن میں چک نمبر319گ ب میں احاطہ کے تنازعہ پر ڈنڈوں سوٹوں کے آزادانہ تصادم میں غلام مصطفی ولد عبدالرشید ،محمد لطیف ولد محمد شریف ،جاوید اقبال ولد نذیر احمد ، عبدالشکور ولد شوکت علی زخمی ہوگئے چک نمبر721گ ب کی رہائشی خاتون اقبال بی بی دختر محمد یار کو چھ کس افراد نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر664/5گ ب میں ویٹرنری ہسپتال میں موجود درخت پر چڑھنے کے پر 12سالہ ذیشان علی ولد امتیاز کو جاوید ولد نذیر نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر723گ ب کی رہائشی ثریا بیگم زوجہ آفتاب حسین کو گھریلو تنازعہ پر وقار حسین ولد سید حسین نے تشددکرکے زخمی کرڈالا چک نمبر750گ ب کی رہائشی ثمرہ دختر اللہ دتہ آوارہ کتے کے کاٹنے سے زخمی ہوگئی سڑک کے حادثات میں دلاور علی ولد محمد صدیق ، رفعت پروین زوجہ نذیر ، تبسم بی بی زخمی ہوگئے زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امدا د دی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( راحیل گجر سے ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈپیرمحل کی عدم دستیابی وزیر اعلیٰ پنجاب کا لینڈ ریکارڈ مکینوں کے لیے درد سر بن گیا دوہفتے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈکی عدم دستیابی سے لینڈ ریکارڈ آفس کے تمام امور جن میں انتقالا ت رجسٹری وراثت سمیت تمام کام ٹھپ سائلین خوار حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان سائلین کا احتجاج فی الفور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈپیرمحل تعینات کیا جائے متاثرین تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے زمین کے انتقالات رجسٹری کے لیے پنجاب بھر میں زمین کا ریکارڈ سکین کرکے کمپیوٹرائز کیا گیا جس کے تحت کسی بھی فرد کو ون ونڈ وآپریشن کے تحت صرف 30منٹ میں فرد جاری کرنے اور ہر قسم کی کرپشن ختم کرنے کے دعوے کیے گئے مگر اس کے برعکس پیرمحل لینڈ ریکارڈ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈپیرمحل کی تعیناتی ہی نہ کی گئی جس کا اضافی چارج علی احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈکمالیہ کو دیاگیا جو ہفتہ میں ایک دن پیرمحل میں کام کے سلسلہ میں آتے ہیں تحصیل پیرمحل کے 144کے قریب دیہات کے سینکڑوں لوگ روزانہ پیرمحل لینڈر یکارڈ اپنے زمین کے معاملات جس میں انتقالا ت رجسٹری وراثت ہبہ اور زرعی قرضہ جات ، ضمانت وغیرہ کے لیے فرد کے حصول کے لیے آتے ہیں مگرعملہ کی عدم توجہی کا شکار ہو کر مایوس نامراد لوٹ جاتے ہیں تحصیل پیرمحل کے رورل ایریا اور سٹی ایریا کے اکثر علاقہ جات کا ریکارڈ کمپیوٹر ائز نہ ہوسکا یا جان بوجھ کر سائلین کو ٹرخانے کے لیے ریکارڈ کمپیوٹرائز نہ ہے کا بہانہ کردیا جاتا ہے جس سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں آنے والے سائلین کو لینڈریکارڈ عملہ کے ناروا رویہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈپیرمحل کی عد م دستیابی کے باعث سخت مسائل کا سامنا ہے بلکہ کروڑوں روپے کی مد میں حکومت کو ریونیو کے نقصان کا سامنا ہے سائلین کے مطابق پورا سال اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈعلی احمد کی قانون سے عدم واقفیت کے باعث 36Cزرعی ٹیکس جس کا اطلاق پراپرٹی پر ہوا مگر بعدازاں منسوخ ہوا لینڈر یکارڈ پیرمحل کی طرف سے وصول کیا گیا جس کی رقم لاکھوں روپے بنتی ہے جبکہ 30منٹ کا کام مہینوں نہ ہوناپیرمحل لینڈ ریکارڈ کے عملہ کی غفلت اور کرپشن کی زندہ مثال ہے سائلین نے احتجاج کرتے ہوئے فی الفور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈپیرمحل تعینات کرنے کامطالبہ کیا اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل حافظ محمدنجیب کا کہنا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈپیرمحل کی تعیناتی کے لیے ریونیو بورڈ کو ڈی سی اوصاحب ٹوبہ ٹیک سنگھ کی وساطت کے لیے چٹھی تحریر کردی ہے انشاء اللہ جلد ہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈپیرمحل کی تعیناتی ہوجائے گی تاحال اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈکمالیہ کی نگرانی میں کام چلارہے ہیں جس وجہ سے مسائل پیش آرہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( راحیل گجر سے ) سب ڈویژن فیسکو پیرمحل کی طرف سے اووربلنگ کے خلاف دیہاتیوں کا فیصل آباد ملتان روڈ بلاک کرکے گریڈ اسٹیشن پیرمحل کے سامنے احتجاج تفصیل کے مطابق چک نمبر289گ ب کے دیہاتیوں نے سب ڈویژن فیسکو پیرمحل کی طرف سے اووربلنگ کے خلاف گریڈ اسٹیشن پیرمحل میں موجود ایس ڈی او سب ڈویژن فیسکو کے دفتر کے سامنے ملتان فیصل آباد روڈ بلاک کر کے سخت احتجاج کیا تھانہ پیرمحل پولیس نے موقع پر پہنچ کر روڈ کو کلیئر کروایا ایس ڈی او رورل کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Protest
پیرمحل ( نامہ نگار ) رمضان المبارک کی آمد سے قبل مستحق اور نادار افراد کو زکوة وصدقات دیکر انکی مشکلات میں کمی لائی جا سکتی ہے ۔میاں طارق کوٹلی والے مرکزی صدرانجمن تاجران پیرمحل معروف بزنس مین سیاسی رہنما نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل مستحق اور نادار افراد کو زکوة اور خیرات دیکر انکی مشکلات میں کمی لائی جا سکتی ہے رمضان المبار ک رحمتوں برکتوں اور فضیلت والا مہینہ ہے جس میں انسان کے مدافعتی نظام کے ساتھ ساتھ انسان کی تربیت مستحق اور نادار اور غریب لوگوں کے ساتھ اخوت رواداری کے درس کا پیش خیمہ ہوتی ہے رمضان المبارک کی آمد پر بحیثیت قوم ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ ہم صدقہ خیرات زکوة رمضان المبارک کے آغاز سے قبل مستحق اور نادار افراد کو دیکر انکی مشکلات میں کمی لائیں تاکہ غریب اور مستحق نادار لوگ رمضان المبار ک میں ایک ساتھ خوشیاں مناسکیں پیرمحل ( راحیل گجر سے ) واپڈا ٹاسک فورس کا چھاپہ بجلی کی ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے صارف رنگے ہاتھوں پکڑا گیا مقدمہ درج تفصیل کے مطابق واپڈا ٹاسک فورس نے رائو عابد بشیر کی قیادت میں چک نمبر321گ ب میں چھاپہ مارکر ڈائریکٹ بجلی کی تاریں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے غلام دستگیر ولد کرم خاں کو رنگے ہاتھوں پکڑکر 39Aالیکٹرک ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروادیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( راحیل گجر سے ) ”پارٹ ٹائم سیاستدانوں” کا مقصد جمہوریت کی بساط لپیٹنا ہے’ ترقی انقلاب سے نہیں سیاسی استحکام سے آتی ہے ملکی تاریخ کے نازک وقت میں احتجاج سے انتشار پیدا کرنے والے قومی مجرم ہیں نازک وقت میں دہشت گردی کو سپورٹ کرنا اور آپریشن کو ڈسٹرب کرنا غیرملکی ایجنڈا ہے جب پاک فوج اور قوم حالت جنگ میں ہیں۔ اس وقت احتجاجی سیاست اور عوام کے جذبات کو مشتعل کرنا دانشمندانہ اقدام نہیں ان خیالات کا اظہار رانا غلام سروربابر صوبائی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے تحصیل کے دورہ کے دوران پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا انہوںنے کہا لاشوں کی سیاست کرنے والوں کی پاکستان میں کوئی جگہ نہیںپاکستان مسلم لیگ(ن) کی مخالفت کرنے والی قوتیں در حقیقت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی مخالفت کر رہی ہیں. کراچی میں گرمی سے ہلاکتوں کی آڑ میں سیاست چمکانے والے کبھی اپنے مذموم مقاصد حاصل نہیں کر سکیں گے۔ پاکستانی قوم نے احتجاج، دھرنوں اور ریلیوں کی سیاست کو مسترد کر کے پارٹ ٹائم سیاست دانوں پر واضح کردیا ہے کہ وہ صرف پاکستان کی سلامتی کی حامل جماعتوں کے ساتھ ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مخالفت کرنے والی قوتیں در حقیقت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی مخالف ہیںمسترد شدہ سیاستدان کااصل مقصد جمہوریت کی بساط لپیٹنا ہے ،ترقی انقلاب سے نہیں سیاسی استحکام سے آتی ہے۔ملک میںجب بھی بحران آئے اورعوام قدرتی آفات سے دوچار ہوئے تو لاشوں کی سیاست کرنے والے سیاستدان اپنے عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کے بجائے بیرون ممالک ٹھنڈی فضاؤں کا لطف اٹھانے چلے گئے قوم اس وقت پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک و قوم کے تابناک مستقبل اوراسے حقیقی معنوں میں فلاحی و سماجی ریاست بنانے کے لئے سنجیدگی سے آگے بڑھ رہی ہے ، ہر قدم ملک کو ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اٹھایا جارہا ہے۔ان حالات میں احتجاجی سیاست بلاجواز ہے اورملک وقو م کی ترقی کے لئے شروع کیے گئے سفر میں رخنہ ڈالنے کے مترادف ہے