پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ممبر قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن نے کہاکہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مخصوص نشستوں پر انتخابات میں ہر جگہ مسلم لیگ(ن) نے کلین سوئپ کیا ہے، شاندار کامیابیاں حکومتی پالیسیوں کا ثمر اورعوام کا پاکستان مسلم لیگ(ن) پر اعتماد کا مظہر ہیں۔خصوصی نشستوں پر کامیابی سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ دھرنے ، بے مقصد احتجاج اور دیگر ایسی سازشیں عوام الناس کے دلوں سے میاں محمد نواز شریف کی محبت کو کم نہیں کرسکتیں۔ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے ہم تمام کامیاب افراد کو مبارکباد دیتے اور عہد کرتے ہیں کہ ملکی ترقی وخوشحالی میں ایک دوسرے کی بھرپور مددکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہونے والے چیئرمین وائس چیئرمین کے انتخابات میں بھی ہم ہر جگہ سے کامیاب ہوں گے منفی عزائم رکھنے والے مخالفین کے ہاتھ مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔حکومت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے اورترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھے گی ہم ترقی کے رستے پر چلتے چلتے منزل پاکر دم لیں گے۔گوادر پورٹ ، سی پیک منصوبہ کے آغاز سے ملک ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوچکا وطن کوہم عظیم سے عظیم تر بنائیں گے۔پاک چین دوستی پر پوری قوم کو فخر ہے میاں برادران کے ادوار میں اس دوستی کو مزید تقویت ملی ہے۔ملک میں جاری تمام ترقیاتی پراجیکٹس بروقت مکمل ہوںگے2018ء کے انتخابات سے قبل تک ہمارا ہر وعدہ عملی صورت اختیار کرچکا ہوگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن ، رکن صوبائی اسمبلی سید قطب علی شاہ نے مخصوص نشست پرکسان ممبر ضلع کونسل بننے پر رائو شاکر علی خاں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو علاقہ کی تعمیر وترقی اور عوامی فلاح وبہبود کیلئے ملکرنیک نیتی سے کوششیں کرنا ہوں گی۔ بلدیاتی نظام کے فعال ہونے میں تاخیر کی وجہ سے دیہی علاقوں میں ترقی کا سفر جمودکا شکار ہے۔ یونین کونسلوں کی سطح پر شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی، سیوریج نظام، سٹریٹ لائٹس، ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں اور گلیوں کی درستی کے علاوہ تعلیم و صحت اور کھیلوںکے منصوبوں پرفوری کام کروانے کی ضرورت ہے۔رائو شاکر علی کو کسان ممبر منتخب ہو نے پر رائو انتظار حسین ، واجد علی خاں نمبردار، ظہیر احمد، رائو ذوالقرنین حیدر، رائو ساجد علی خان، مہر وارث گوپے را نے اپنے الگ الگ پیغامات میں مبارک باد پیش کی ہے
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) پیرمحل شہرمیں جگہ جگہ قائم چنگ چی رکشوں کے اسٹینڈ قائم اللہ والا چوک ، صدربازار ، سبزمنڈی روڈ، رجانہ روڈ، غلہ منڈی جگہ جگہ رکشہ ڈرائیوروں کا قبضہ ٹریفک پولیس نے خاموشی اختیار کرلی جگہ جگہ رکشاؤں اسٹینڈ کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا تفصیلات کیمطابق ٹریفک قوانین سے نابلد رکشاڈرائیوروں نے شہر کی تمام مصروف سڑکوں اور چوکوں میں جگہ جگہ رکشہ اسٹینڈ قائم کرلیے ہیں جسکی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام رہنا معمول جبکہ عام گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی رکشاؤںکی غلط پارکنگ پر تلخ کلامی بھی معمول بن چکی ہے جبکہ دوسری طرف چوکوں میں تعینات ٹریفک پولیس کے اہلکاران خاموش تماشائی بن کر تمام منظر دیکھنے میں مصروف رہتے ہیں عوامی اور شہری حلقوں نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ شہر سے غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ ختم کروائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو ، دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 680/21گ ب کے دوکاندار ارشد ولد اشرف، غضنفر علی ولد ادریس کے خلاف تھانہ پیرمحل پولیس نے ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی۔
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) اشتہاری بیٹے کو پناہ دینے پر باپ کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ پیرمحل پولیس نے عدالتی مفرور محمد ندیم سکنہ 680/21گ ب کو پناہ دینے پر اشتہاری کے باپ نذیر احمد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) گیس کے پریشر میں کمی کی وجہ سے گھریلو صارفین کو شدید دشواری کا سامنا ۔ موسم تبدیل ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور بندش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے متاثرہ علاقوںغلہ منڈی ، مین بازار، بابا نکے شاہ ، اندرون شہرکے مکینوں کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت بھی گیس کا پریشر کم ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے اسکول جانے والے بچوں کیلئے ناشتہ تیار کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ شام کے وقت بھی گیس پریشر میں انتہائی کمی ہوجاتی ہے، جس کے باعث گھریلو خواتین کیلئے کھانا پکانا شدید دشوار ہوجاتا ہے اور لوگوں کو بازار سے روٹیاں خرید کر لانا پڑتی ہیں۔ شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ حیرت انگیز طور پر متاثرہ علاقوں میں ہوٹلوں اور تندوروں پر گیس پریشر ٹھیک رہتا ہے، جبکہ یہ پریشانی صرف گھریلو صارفین کیلئے ہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بعض علاقوں میں پائپ لائنیں بوسیدہ ہونے سے گیس پریشر میں کمی واقع ہوجاتی ہے ۔ شہریوں نے محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( میاں اسد حفیظ سے) سورج ہوا مدھم تو سردی اپنی جگہ بنانے لگی پیرمحل شہر اور گردونوا ح میں سورج اپنی چمک دمک نہ دکھا سکا، شہریوں نے سویٹر اور گرم چادریں اوڑھ لیں۔ سردی کی شدت میں اچانک ہوا اضافہ، ضعیف العمر افراد اور نوجوان نسل کیلئے سردی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیاریوں کا الارم بج گیا۔ سردی کی شدت میں اضافہ کے بعدفاسٹ فوڈز اور خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ہوگیا، شہریوں کی بڑی تعداد نے گرم چادریں سویٹر، جرسیاں اور جیکٹیں اوڑھ لیں جبکہ گرم موسم میں استعمال ہونے والے جوتوں کا استعمال ترک کرکے جوگر ز اور بوٹوں کا استعمال شروع کردیا گیا۔سرد ہوائوں کے نرم تھپیڑوں نے ضعیف العمر افراد اور بچوں کوجھنجھلا کررکھ دیا بڑی تعداد نزلہ زکام میں مبتلا ہوگئی۔ ماہرین صحت ڈاکٹر رمضان چوہدری ، ڈاکٹر ہارون مجید نے کہا ہے کہ صحت ہے تو جہان ہے بدلتے موسم کے مضر اثرات سے بچائو کیلئے بروقت احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔موسم سرما کی آمد کیساتھ ہی نزلہ، زکام، گلے کی خرابی، سردرد اور بخار کی شکایات عام ہوجاتی ہیں۔بیماریوں سے بچائو کیلئے گرم کپڑوں کے استعمال کیا جائے پوری آستین والے کپڑے پہنے جائیں جبکہ کولڈ ڈرنکس اورٹھنڈے پانی کے استعمال سے گریز کیا جائے۔