پیرمحل (نامہ نگار) مردم شماری سے ہی ملک کے تمام وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن ہے مردم شماری میں درست کوائف کا اندراج ہماری ذمہ داری ہی نہیں بلکہ قومی فریضہ ہے مردم شماری کے لیے تندہی اور فرض شناسی سے کام کریں مردم شماری کی تربیتی ورکشاپ سے نہ صرف آگاہی ہوگی بلکہ درست فرائض انجام دینے میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہارظہور احمد ڈویژنل سینسرآفیسر نے ہمراہ حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2پیرمحل میں منعقدہ مردم شماری کی پہلی ورکشاپ سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا مردم شماری کے دوران گھر گھر جاکر اپنے فرائض انجام دینا ہونگے جس کے لیے متعدد بار جانا پڑے گاحافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے تحصیل پیرمحل کی مردم شماری کی پہلی ورکشاپ کے انعقاد پر اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دینے پر زور دیا اور مردم شماری کا ڈیٹا روزانہ کی بنیا دپر مکمل کوائف کے ساتھ بھجوانے کی ہدایات دی اس موقع پر محمد علی اے ای او ، عبدالرزا ق ڈپٹی ہیڈ ماسٹر، ملک طارق ہیڈماسٹر ، چوہدری محمد اسلم محمد صدیق صاحب نمائندہ مردم شماری بھی موجود تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل( نامہ نگار ) ایڈیشنل سیشن جج پیرمحل محمد اظفر خاں نے دوہرے قتل کا فیصلہ سنا دیاملزم منورعلی کو دومرتبہ سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید چھ ماہ قید سزا کاہو گی تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج پیرمحل محمد اظفر خاں نے دوہرے قتل کا فیصلہ سنا تے ہوئے ملزم منورعلی کو دومرتبہ سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ ملزم انور علی کو دو مرتبہ عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید چھ ماہ قید سزا کاہو گی دونوں ملزمان نے گائوں 662گ ب میں 2013کے دوران محمد اقبال اور نگینہ نامی خاتون کو قتل کیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل( نامہ نگار ) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر اختر غلام مصطفی کے بڑے بھائی چوہدری محمد اشرف سندھو انتقال کرگئے جن کی نمازجنازہ ان کے آبائی گائوں میں اداکی گئی مرحوم کے انتقال پر حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ، ویٹرنری ڈاکٹر طارق علیم ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک پیرمحل ۔ ویٹرنری ڈاکٹر امین ،ویٹرنری ڈاکٹر اسد مون ، قیصر فاروق کلر ک نے مرحوم کی وفات انتہائی گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ پڑھی لواحقین کے لیے صبر جمیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل( نامہ نگار) ساڑھے 32کروڑ روپے سے میٹھے پانی کامیگا پراجیکٹ ناقص منصوبہ بندی کے باعث اپنے آغاز میں ہی ناقص پلاننگ کا شکار تین سال گذرنے کے باوجود چند منٹو ں کے لیے پانی کی سپلائی نہ دی جاسکی پائپ کی بچھائی کے دوران سڑکوں کی توڑ پھوڑ اور پانی سپلائی کے لیے واٹر ٹینکیوں کی تعمیرنہ ہوسکی ناقص منصوبہ بندی کے حامل ذمہ دار ان کے خلاف کاروائی کی جائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق چوہدری اسدالرحمن کی ذاتی کاوش سے ساڑھے 32کروڑ روپے سے پیرمحل تحصیل کے لیے میٹھے پانی کے میگا پراجیکٹ مکمل کرنے کا عندیہ دیا گیا جو بااثر ٹھیکیدار محمد حنیف کی طرف سے عام مزدوروں کے ذریعے ناقص پائپ استعمال کیا گیا جو پانی کا تھوڑا سا پریشر بھی برداشت نہیں کرسکتے اور محلہ جات میں جگہ جگہ سے لیک ہوکر پانی کے فوارے پھوٹنے لگتے ہیں جس سے کئی کئی روز دوبارہ پائپ لائن درست کرنا پڑتی ہے منصوبہ کو تین سال ہوگئے ہیں مگر نہ تو واٹر سپلائی کے لیے بجلی کے ٹرانسفر لگائے گئے اورنہ ہی ٹیوب ویل اور ٹربائنیں نصب کی گئی اور واٹر ٹینکیوں پر پانی کے چڑھائو کے بعد یونہی پانی سپلائی کے لیے چھوڑاجاتا ہے تو پائپ پریشر برداشت نہ کرنے کے باعث کسی نہ کسی جگہ سے پھٹ جاتے ہیں جس سے ارد گرد کی گندگی پائپ لائن میں داخل ہوکرپانی کو ناقابل استعمال بنارہی ہے تین سال گذرنے کے باوجود نہ تو سڑکوں کی رپیئرنگ کی گئی اور نہ ہی واٹر سپلائی مکمل کی گئی سماجی فلاحی حلقوںنے وزیرا علیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ، کمشنر فیصل آباد ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے میگا پراجیکٹ کی جلد تعمیر کامطالبہ کرتے ہوئے میگاپراجیکٹ میں میگا کرپشن پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل( نامہ نگار)دریائے راوی کے کٹا ئوکے متاثرین میں راشن کے پیکٹ کی تقسیم حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے متاثرین میں راشن کے پیکٹ تقسیم کیے تفصیل کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہونے سے ہیڈسندھنائی کے قریب دریا میں کٹائو پید اہونے سے کافی اراضی زیر آب آگئی اور کاشت کی گئی سینکڑوں ایکڑ گندم تباہ ہوگئی حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ہمراہ ڈاکٹر باہلک علی ڈپٹی ہیلتھ آفیسر چک نمبر772گ ب میں متاثرین میں راشن کے پیکٹ تقسیم کیے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر متاثرین کو خیمے اور ادویات اور ضروریات زندگی کی اشیاء ہنگامی بنیادوں پر فراہم کی جائیں گی اور مکینوں کی مکمل حفاظت کا بندوبست کیاجائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل( نامہ نگار)نامعلوم چور سکول کے کمرہ کے تالے توڑکر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے لے گئے مقدمہ درج تفصیل کے مطابق گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول چک نمبر666/7گ ب کے نامعلوم چور کمرہ کے تالے توڑکر سکول سے ایک سائرن ایک عدد بیٹری تین انرجی سیور چار الیکٹرک بورڈ پانچ بنچ ایک پینٹ گیلن چوری کرکے لے گئے اے ای اومرکز پیرمحل کی درخواست پر تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل( نامہ نگار) جعلی چیک دینے پر دومقدمات درج نامعلوم چور گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے تفصیل کے مطابق غلہ منڈی پیرمحل کارہائشی مظفر عباس ولد حاجی غلام یٰسین جنس کی خرید وفروخت کا کام کرتاہے محمد شبیر ولد چراغ دین قوم آرائیں چک 531گ ب نے مونجی مالیت 9لاکھ روپے خرید کی اور نقد رقم دینے کی بجائے چیک نمبر2254922593الائیڈ بنک پیرمحل دے دیاجو کیش کروانے پر بوگس نکلا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ 489ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا چک نمبر665/6گ ب کے رہائشی عبدالقیوم ولد ہدایت علی کے والد ہدایت کو حج پر بھجوانے کے لیے احمد نصیر ملک ولد فضل احمد ٹائون شپ لاہور نے مبلغ ساڑھے چار لاکھ روپے لیے مگر حج پر نہ بھجوایا رقم واپسی کے تقاضے پر چیک دے دیا جو بنک سے کیش کروانے پر بوگس نکلا تھانہ پیرمحل پولیس نے زیر دفعہ489ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا نامعلوم چور بلال کالونی پیرمحل کے رہائشی ابر ارحسین ولد محمد اقبال کے گھر باہر سے موٹرسائیکل نمبرGAN-12-6296سی ڈی چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل (نامہ نگار) حکومت پنجاب کی طرف سے بلا سود فصل خریف فصل ربیع پرپچیس ہزار کی فراہمی کیلئے پانچ لیب بنادی گئی ہیں جس میں کسی بھی شخص کا مالک اراضی ہونا ضروری نہیں جبکہ کاشتکار ہونا ضروری ہے کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے کاشتکار کو جاری ہونے والا کاشتکار کارڈ دراصل کاشتکار شناختی کارڈ ہو گا جس پر قرضہ جات اور تمام مالی معاملات کی فراہمی ہو گی ان خیالات کا اظہا ڈپٹی ڈائریکٹر ایگری اہکسٹینشن شاہد افتخار بخاری نے صحافیوں رانامحمد اشرف ،ر احیل گجر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے پہلی بار تاریخ میں کسان دوست پیکج دیا گیا ہے اس کے علاوہ زمین کے ہر دسویں ایکڑ سے مٹی کے نمونے حاصل کر کے پنجاب میں سیٹلائٹ کے ذریعے فرٹائل زمین کا نقشہ بنایا جارہا ہے جس سے دنیا میں کہیں سے بھی اپنی زمینوں کی دیکھ بھال کر سکیں گے انہوںنے کہا پنجاب حکومت کی طرف سے کپاس کے کاشتکاران حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کپاس کی اگیتی کاشت پر(15 اپریل تک پابندی عائد ہے خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 144 کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی.مزید معلومات و رہنمائی کے لئے محکمہ زراعت کے متعلقہ فیلڈ اسسٹنٹ سے دابطہ کریں