پیرمحل کی خبریں 16/4/2017

Pirmahal

Pirmahal

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) چیئرمین مارکیٹ کمیٹی حاجی شفقت رسول نے مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کی طرف سے مرکزگندم خریداری میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا افتتاح کر دیا تفصیل کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی طرف سے خریداری مرکز گندم پیرمحل میں باردانہ کے حصول کے لیے آنے والے کسانوں کے لیے سخت گرمی اور ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیئے ٹھنڈے پانی کے کولر، چائے کا انتظام اور سایہ کے لیئے ٹینٹ لگوا دیئے جس کا باقاعدہ افتتا ح حاجی شفقت رسول چیئرمین مارکیٹ کسان رہنما اسد الرحمن گجر، سیکرٹری مارکیٹ سجاد احمد نے کردیا چیئرمین مارکیٹ حاجی شفقت رسول نے کہاکہ باردانہ کے حصول کے لئے آنے والے کسانوں کے لئے مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے سہولیات فراہم کردی گئیں ہیں گرمی کے موسم میں ٹھنڈا پانی اور سایہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے باردانہ کے حصول کے لیے آنے والے کسانوں کی مشکلات کسی حد تک کم ہو گئی ہیں اس سے پہلے باردانہ کے حصول کے لیئے آنے والے کسانوں کے لیئے کوئی خاطر خواہ انتظام نہ تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل میاںاسد حفیظ سے ڈویژ نل پبلک سکول اینڈ کالج ٹوبہ ٹیک سنگھ کے طالب علم عمرخان نے ہشتم کے امتحانات میں 473نمبر لے کر سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ ہو نہار طالب علم معروف معالج ڈاکٹر طارق محمو د رانا کے صاحبزادہ ہیں ہونہار طالب علم نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کی شفقت اور والدین کی دعائوں کا نتیجہ قرار دیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل میاںاسد حفیظ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ( پی پی ) ٹوبہ ٹیک سنگھ کا غلہ منڈی میں چھاپہ بھاری مقدار میںجعلی زرعی ادویات برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ( پی پی ) ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد اصغر شاہدنے غلہ منڈی میں واقع اصغر سپرے سنٹر کو چیک کیا دوران چیکنگ زرعی دوائی کاربوفیوران فراہم کردہ کمپنی سن فیکس نیچرل کئیر لاہور کے متعلقہ ریکارڈ چیک کیاتو کمپنی حکومت پنجاب کے رجسٹرڈ لسٹ میں شامل نہیں ہے کاربوفیوران کو دوکاندارنے جعلی دوائی کھاد کے اسٹاک میں چھیا کر رکھی تھی کاربوفیوران کی 148بیگ مالیت160000روپے برآمد کرکے دکاندار اصغر علی ولد محمد نواز کو گرفتار کرکے زیر دفعہ زرعی پیسٹی سائیڈآرڈ نیسنس کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل میاںاسد حفیظ سے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کاگندم خرید اری مرکز پیرمحل کا دورہ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا نے حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے ہمراہ گندم خرید اری مرکز پیرمحل کا دورہ کرکے گندم خریدا ری کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائز ہ لیا اور گرین فوڈ انچارج چوہدری شہباز لطیف ، سید امیر حید رشاہ اور فوڈ عملہ سے گندم کی خریداری کے عمل کو شفا ف بنانے اور ٹرالیوں کو جلد سے جلد ان لوڈ کرنے کی ہدایات دی ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا نے کسانوں زمینداروں کے لیے مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کی طرف سے باردانہ کی فراہمی کے سلسلہ میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیکر مارکیٹ کمیٹی عملہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا گندم خریداری مراکزپر حکومتی پالیسی پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے اور شتکاروںکے بیٹھنے کے لئے کرسیاں،بہترین شامیانہ ، پنکھے، صفائی ستھرائی،جرنیٹر ز اور پینے کے صاف ٹھنڈے پانی فراہمی اور صفائی ستھرائی ودیگر انتظامات کا جائزہ لیا ،انہوں نے کہا کہ خریداری سینٹرز پر تعینات اہلکاران وقت کی پابندی کا خاص خیا ل رکھیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل میاں اسد حفیظ سے فوڈ انسپکٹر کا ڈپٹی ڈی ایچ او لائیوسٹاک کے ساتھ ناقص اور غیر معیاری دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون چھ دکانداروں کے خلاف مقدمات درج چار دکانداروں سے دودھ کے نمونہ جات وصول تفصیل کے مطابق فوڈ انسپکٹر اسحاق شاہ نے ڈاکٹر علیم طارق ڈپٹی ڈی ایچ او لائیوسٹاک کے ساتھ ناقص اور غیر معیاری دودھ فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے چھ دودھ فروشوں جن میں محمد علی ولد غلام فرید سندھلیانوالی ، کریم بخش ولد محمد بخش ، محمد جعفر ولد محمد امین ولد نصیر احمد کے دودھ کے لیے گئے نمونہ جات لیبارٹری سے ناقص آنے پر تھانہ اروتی میں الگ الگ مقدمات درج کروادیے جبکہ احمد یار ولد اسلام ، محمد عارف ولد نور اصغرکے خلاف تھانہ پیرمحل میں مقدمات درج کروادیے جبکہ محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم کے ہمراہ کریک ڈائون کرتے ہوئے دودھ فروشوں محمد سلیم جٹ ، صفدر حسین ، رشید احمد ، الرحمن ملک شاپ ، فارم فریش ساکنان پیرمحل سے دودھ کے نمونہ جات وصول کرکے کاروائی کے لیے ایگزامینر لیبارٹری کو بھجوا دیے