پیر محل (خرم شہزاد بھٹی سے) پیر محل شہر کا سب سے مصروف ترین بازار صدر بازار جہاں سے بہت سے لوگوں کا روزگار وابستہ ہے اور ہر سال تاجر لاکھو ں روپوں کی مد میں ٹیکس ادا کرتے ہیں جس کی سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے صدر بازار کی سڑک کی اونچائی کم ہونے کی وجہ سے بارش ہونے کے بعد بارش کا سارا پانی رجانہ روڈ سے بھی صدر بازار میں داخل ہو جاتا ہے اور سیو ریج کا غیر منا سب انتظا م ہو نے کی وجہ سے بارش کے بعد مصرو ف ترین با زار صدر با زار ایک نہر کا منظر پیش کر تا ہے ٹریفک کے گز ر نے سے یہ پا نی دکا نو ں میں دا خل ہو جا تا ہے۔
جس سے دکا ن دارو ں کا بہت نقصا ن ہو رہا ہے اور ا س پا نی کو نکلنے میں سا را دن لگ جا تا ہے نا قص مٹیر یل کے استعما ل سے تیار ہو ئی صدر با زار کی سڑک اب مکمل طو ر پر ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا ر ہو چکی ہے جگہ جگہ پر گڑ ھے پڑے ہو ئے ہیں جس کی وجہ سے با زار سے گز ر نے والے را ہگیرو ں کو اور دوکا نداروں کو کا فی مشکل کا سا منا کر نا پڑتا ہے اب جبکہ رجانہ روڈ کی ون وے سڑک کی تعمیر نئے سرے سے کی جا رہی ہے جسکی بدولت رجانہ روڈ کی اونچائی مزیدبڑھ جائے گی اور بارش ہونے کی صورت میں صدر بازار سے پانی کے اخراج میں مزید مشکلات پیش آئیں گی اور جو پانی کا اخرج پہلے صدربازار سے ایک دن میں ہو تا ہے اسکے بعد اسے نکلنے میں کئی دن درکار ہو نگے ۔ انجمن تاجران صدر بازار کی ایم این اے میاں اسد الرحمن سے اپیل ہے کہ صدر بازار میں سیوریج کے مناسب انتظام کے ساتھ ساتھ صدر بازار کی سڑک کی بھی ازسرے نو تعمیر کی جائے اور صدر بازر کی سڑک کی اونچائی کی سطح رجانہ روڈ کے برابر کی جائے۔