پیرمحل (نامہ نگار) سیاسی رنجش،، ووٹ نہ دینے پر چوہدریوں نے 35کے قریب محنت کشوں کی بستی محکمہ مال سے ملیامیٹ کروادی،، متاثرین کا احتجاج ،،،بچے بوڑھے خواتین کھلے آسمان تلے شدید سردی میں کسی مسیحا کے منتظر ،،ہمارے سر سے چھت نہ چھینی جائے متاثرین کا مطالبہ شکایت پر 32/34کی کاروائی کی ہے ہمیں جو افسران سے حکم ملے گا کاروائی کرنے کے پابندہے حلقہ پٹواری تفصیل کے مطابق اضافی آبادی سی پلاٹ بلال کالونی پیرمحل میں 35کے قریب گھرانے عرصہ دراز سے رقبہ صوبائی حکومت پر گھر بناکر زندگی بسر کررہے ہیں جنہوںنے بجلی میٹر، اورواٹر سپلائی کنکشن لگارکھے ہیںکچھ گھروں کے محکمہ مال نے سروے کرکے کارڈ بھی جاری کررکھے ہیں غریب بستی ہونے کی وجہ سے کافی مکانات کا سروے نہ ہوسکا بلدیاتی الیکشن میں ووٹ نہ دینے کی رنجش پر چوہدریوں کی کی شکایت پر محکمہ مال کے عملہ نے بستی کو ملیامیٹ کردیا جس سے بچے بوڑھے خواتین کھلے آسمان تلے شدید سردی میں کسی مسیحا کے منتظرہے مکینوںجن میں محمد ابرارولد شاہ محمد ، عبدالغفار ولد محمد اقبال نذیر احمد ولد محمد عارف وغیرہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، کمشنر فیصل آباد ،ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ، اے سی پیرمحل سے کئی روز سے کھلے آسمان تلے موجود مکینوں کو چھت فراہم کرنے کامطالبہ کیاہے محکمہ مال کے حلقہ پٹواری کا کہنا ہے کہ شکایت پر 32/34کی کاروائی کی ہے ہمیں جو افسران سے حکم ملے گا کاروائی کرنے کے پابندہے۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی چیئرمین شپ کے انتخابات ،،ایم این اے خالد وڑائچ ، ایم این اے چوہدری اسدالرحمن کے اعزاز میں مقامی رہنمائوں کا پروقار عشائیہ تفصیل کے مطابق ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی چیئرمین شپ کے انتخابات کے لیے ،،ایم این اے خالد وڑائچ ، ایم این اے چوہدری اسدالرحمن گروپ کے ممبران کے اعزاز میں چوہدری عرفان الحسن ناظم یونین کونسل نے ہمراہ محمد اسلم مجاہد کونسلر ملک کوکب کونسلر ، کاشف جان میو کونسلر مقامی ہوٹل میں پروقار عشائیہ دیا گیا جس میں ایم این اے خالد وڑائچ ، ایم این اے چوہدری اسدالرحمن ، ایم پی اے پیر قطب علی شاہ ، چوہدری خالد سردار متوقع چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل،سائیں خالد شریف ، چوہدری محمد اسلم ، محمد جاوید آڑھتی سید منظر عباس شاہ ، سمیت تحصیل گوجرہ ، کمالیہ پیرمحل ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نومنتخب کونسلرز اور یونین کونسلوں کے کثیر تعداد میں چیئرمینوں اور وائس چیرمینوں نے شرکت کی اور ایم این اے خالد وڑائچ ، ایم این اے چوہدری اسدالرحمن گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔۔