پیرمحل: پیر محل شہر اور گردونواح میں قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کیلئے قصابوں نے بکنگ کے ذریعہ من مانے ریٹ وصول کئے، قربانی کے بڑے جانور جن میں بیل، گائے وغیرہ کے ریٹ پانچ ہزار روپے سے سات ہزار روپے جبکہ بکرا، دنبہ کا ریٹ 1500 روپے 3000 روپے تک وصول کرتے رہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف قربانی کے جانور مہنگے ہیں دوسری طرف قصابوں کے ریٹس بھی کچھ کم نہیں ہیں جبکہ قصابوں کے نخرے بھی بہت زیادہ ہیں ہم نے بڑی مشکل سے جانور خریدا تواوپر سے قصائی نے جانور کی قیمت کانصف ذبح کرنے کی مزدوری وصول کرلی حکومت ہر قسم کے انتظامات کرتی ہے مگر قصائیوں کے ذبح کے نرخ مقرر نہ ہونے پر قصائی اپنی من مرضی سے ذبح کے نرخ وصول کرکے قربانی سے ناجائز فائدہ اٹھار ہے ہیں۔
حکومت کو دوسرے اقدامات کے ساتھ پرائس مجسٹریٹس کے ذریعے قصائی کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی عید قربان سے پہلے سرکاری طورپر رجسٹریشن کرکے ذبح کے ریٹس مقرر کرنے چاہیے تاکہ اناڑی قصائیوں کے ہاتھوں قیمتی جانور خراب ہونے سے بچ سکے اور رجسٹرڈ قصائی اپنی من مانیاں نہ کرسکیں اور شہری سنت ابراہیمی آسان طورپر کر سکیں۔