پیرمحل (میاں اسد حفیظ) سردی کے آغاز کے ساتھ ہی رجانہ روڈ پر مچھلی فروشوں کا قبضہ۔ مچھلی فروش رجانہ روڈ اور ملحقہ گلی محلوں میں پھیری اور رےڑھےاں لگا کر بدبو پھیلانے کا باعث بن رہے ہےں۔ مچھلی کی بدبو سے عوام عاجز آ گئے۔مچھلی فروشوں کی رےڑھیوں کی وجہ سے ٹرےفک کے بہاﺅ میں بھی رکاﺅٹ پیدا ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ٹرےفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے۔ مچھلی کی بدبو سے خطرناک بےمارےاں پھیل رہی ہےں۔ مچھلی کی بدبو سے تنگ آ کر شہرےوں اور مچھلی فروشوں میں توتکاراور لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہےں علاقہ کے مکینوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کےا ہے کہ مچھلی فروشوں کو رجانہ روڈ سے باہر نکالا جائے اور روڈ کو مچھلی منڈی بننے سے بچاےا جائے۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ) میونسپل کمیٹی پیرمحل کے نومنتخب چیئرمین چوہدری خالدسردار اور وائس چیئرمین چوہدری سلطان احمد اپنے عہدے کا حلف کل بروز ہفتہ بوقت 3 بجے میونسپل کمیٹی پیرمحل کے سبزہ زار میں منعقد ہونے والی پروقار تقریب میں اٹھائیں گے ریٹرننگ افسر و اسٹنٹ کمشنر حافظ محمد نجیب ان سے حلف لیں گے میونسپل آفیسر طارق جاویدنے بتایا کہ انتظامات کو حمتی شکل دی جارہی ہے کل ہو نے والی تقریب پیرمحل تاریخ کی ایک مثالی تقریب ہو گی انہوں نے کہاکہ مہمانوں کی گےلری اور صحافےوں کی گےلری مےں بھی مہمانوں اور مےڈےا کے نمائندوں کے بےٹھنے کے مناسب انتظامات کئے جائےں گے میونپسل کمیٹی ہال ، چےئرمےن اور وائس چیئرمین آفس کی تزئےن وآرائش کا کام بھی مکمل کر لےا گےا ہے ۔
پیرمحل (میاں اسد حفیظ) پیرمحل شہر اور گردونواح کے علاقے ایک بار پھر شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ حدنگاہ صفر ہونے پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو ئی تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر اور گردونواح کے علاقے سر شام چھانے والی کہر نے رات پڑتے ہی دھند کا روپ دھار لیا تھا۔جوں جوں رات گزری شدید دھند کی سفید چادر شہر اور نواحی علاقوں کو لپیٹ میں لیتی گئی، نصف شب کو یہ عالم تھا کہ شہر میں دھند کی حکمرانی تو کھلے علاقوں میں ہاتھ کو ہاتھ سجھائی دینا بند ہوگیا تھا۔حدنگاہ صفر تک پہنچ گئی،جس کی وجہ سے ٹر یفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی بجلی غائب ہونے سے کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ گھروں کے ساتھ ساتھ سڑکوں اور گلیوں بازاروں میں ہر سو ہوکا عالم تھا
پیرمحل (میاں اسد حفیظ) مسلم لیگ( ن) پیرمحل سٹی کے سیئنر نائب صدر چوہدری عبدالغفار نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ کل نومنتخب چیئرمٰن چوہدری خالد سردارکی تقریب حلف برداری ہوگئی اور دوسری جانب مخالفین اپنی بربادی پر افسوس کا دن منائیں گے انہوں نے کہاکہ15سالوں میںکوئی ترقیاتی کام نظر نہیں آئیے لیکن رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن کی قیادت میں نومنتخب چیئرمین چوہدری خالدسردار نے پیرمحل ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیں گے جو آنے والی نسلیں بھی تا حیات یاد رکھے گی اور ان سے فائدہ حاصل کریں گے انہوں نے کہاکہ پیرمحلکی عوام کےلئے نئے اور تاریخ ساز ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ عوامی سہولیات کا ایک نیا باب قائم کریں گے جوکہ پیرمحل کے لئے ایک تاریخ ساز ثابت ہوگا
پیرمحل (میاں اسد حفیظ) رسول اللہ ﷺ کی سےرت طےبہ اخلاق حسنہ کا مجموعہ، اخوت اور محبت کا پےغام دےتی ہے آپ ﷺ کے اعلی کردار کےوجہ سے اللہ رب العالمےن کا پےغام دنےا کے کونے کونے مےں پھےلا ، ان خےالات کا اظہار نوجوان مذہبی رہنما صاحبزادہ سعد الدین رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کرےم ﷺ کی حےات طےبہ پوری کائنات کےلئے مشعل راہ ہے، آپ کی تعلےمات سے پوری دنےا نے راہنمائی اور برکات حاصل کی ہےں۔ دنےا بھر کے تمام مورخ تسلےم کرتے ہےں کہ آپ ﷺ کے اخلاق سب سے اعلی تھے۔ رسول اللہ ﷺ خاتم النبےن اور سردار الاانبےا ہےں، آپ ﷺ کی سےرت طےبہ کے بارے مےں معاشرے کے ہر فرد کو آگاہی ہونی چاہےے۔ آپ ﷺ اللہ تعالی کے محبوب ہےں ، آپ کی ولادت باسعادت سے دنےا مےںاندھےر چھٹ گئے اور ہداےت و توحےد کی روشنی عام ہوگئی۔ انہوںنے کہا کہ آپ کی ولادت باسعادت کی خوشےاں منانے کا حقےقی تقاضا ہے کہ آپ ﷺ کی سےرت طےبہ کو عملی طور پر اپناےا جائے۔ رسول اللہ ﷺ نے فتح مکہ کے موقع پر اپنے بدترےن دشمنوں کو بھی معاف کرکے امن اور محبت کا درس دےا۔