پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) چیئرمین استحقاق کمیٹی و رکن قومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن نے گریڈ اسٹیشن پیرمحل درکھانہ فیڈر اورسٹی فیڈر کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہانئے فیڈر بننے سے 2 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ میں کمی آئے گی سابقہ دور میں بجلی کی فراہمی کے لئے اقدامات نہیں کئے گئے اور سالانہ دس فیصد بجلی کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف ، میاں محمد شہباز شریف توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیںان کی قومی پالیسی ملک کو لوڈشیڈنگ سے مستقل نجات دلائے گی ،اس وقت توانائی بحران کاخاتمہ اورتباہ حال معیشت کی بحالی سب سے بڑاچیلنج ہے انہوں نے کہا کہ چین توانائی بحران کے خاتمے اورمتبادل ذرائع سے سستی بجلی کے حصول کے لئے مکمل تعاون کر رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ سنگین بحران میاں نواز شریف حکومت کو ورثے میں ملے جن کو حل کرنے کیلئے مسلم لیگ ن حکومت اپنی سر تو ڑ کوشش کر رہی ہے اور بحرانوں سے وہی اقوام نکل پاتی ہیں جو برسراقتدار حکومت پر بھر پور اعتماد کو اظہار کرتی ہیں۔پنجاب حکومت کسانوں کو 21روپے میں تیار ہونے والا بجلی یونٹ آدھے ریٹ پر فراہم کر رہی ہے اگر اندرونی مسائل پر جلائو گھیرائو کی سیاست کو فروغ دیا جائے تو مسائل حل کی بجائے الجھائو کا شکار ہو جاتے ہیں ۔عمران خان کو یہ دکھ نہیں کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے باریاں لگا رکھی ہیں کپتان کو دکھ ہے کہ اس کی باری نہیں آئے گی موجودہ نازک حالات میںسیاسی اورمذہبی جماعتوں کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں او ر دشمن طاقتیں ہمیں اندرونی مسائل میں الجھا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں تاکہ ہم بحیثیت قوم اقتصادی اور معاشی اعتبار سے مستقبل کے چیلنجز کا سامنا نہ کر سکیں جس کی زندہ مثال سانحہ پشاور ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں جاری بجلی ،گیس اور پیٹرول کے بحران عارضی ہیں جن کو جنگی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے وزیرا عظم میاں نواز شریف ہنگامی اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔عوام سے اپیل ہے کہ عارضی بحرانوں پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں کیونکہ شاہرائوں پر احتجاج اور دھرنے کسی صورت بھی مسائل کا حل نہیں۔ اورمیں یہ بات باور کروا دینا چاہتاہوں کہ بحیثیت رکن قومی اسمبلی حلقہ کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہاہوں او ر آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن اپنے سیاسی مخالفین پر اپنی برتری ثابت کر دے گی۔ملک سے توانائی بحران کا خاتمہ،معاشی ترقی، بین الاقوامی تعلقات میں بہتری اورسرمایہ کاروں کوسازگارماحول کی فراہمی حکومت کی اولین مقصد ہے۔اس موقع ایکئین فسیکو کمالیہ مہر محمد افضل کاٹھیا، سابق ضلعی نائب ناظم چوہدری خالدسردار، سید اسد عباس شاہ، ایس ڈی اوز رائو عابد ، محمد حنیف قادری، میاں نعیم ہاشم ، سردول گرو،عمر نواز باجوہ،چوہدری مجاہد،مشتا ق احمد سعیدی بھی موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) فرانسیسی جریدے میں گستاخ خانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف تحصیل بارایسوسی ایشن پیرمحل میں ایک احتجاجی تقریب منعقد کی گئی تفصیل کے مطابق فرانسیسی جریدے میں گستاخ خانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف تحصیل بارایسوسی ایشن پیرمحل کی جانب سے ایک خصوصی احتجاجی تقریب منعقد ہو ئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زاہد حسین بختیار نے کہاکہ نبی آخر الزماں حضرت محمد کی شان اقدس میں کسی قسم گستاخی ناقابل برداشت ہے۔یہود و ہنود ایک منظم سازش کے تحت باربار گستاخ خانہ خاکوں کی اشاعت کر کے اقوام عالم کے مسلمانو ں کی دل آزاری کر رہے ہیں اگر مستقبل میں بھی توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا سلسلہ جاری رہاتو خدشہ ہے کہ تہذیبوں کے دوران تصادم کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔سول ججزسلطان ٹیپو اور نعیم فاروق فرازنے کہاکہ نبی آخر الزماں حضرت محمد کی شان اقدس میں کی گئی گستاخی ناقابل برداشت ہے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں ،رانا عمران منج صدر باراورسید نسیم بخاری جنرل سیکرٹری بارنے کہاکہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گستاخ خانہ خاکوں کی اشاعت کرنے والے ممالک سے تمام سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کر دیئے جائیں انہوں نے کہاکہتوہین آمیز خاکوں کی اشاعت ملت اسلامیہ کی غیرت کے لئے کھلا چیلنج ہے، توہین رسالت کا یہ سانحہ کوئی اتفاقی نہیں بلکہ یہ عالم اسلام کے خلاف ایک گہری سازش ہے جس کے پس پردہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیل کر انہیں اشتعال دلانا اور انتہاء پسند اور دہشت گردثابت کرنے کا جواز مہیا کرنا ہے ،ہم ہر چیز برداشت کر سکتے ہیں مگر محسن انسانیت،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے ،کہ گستاخ رسول پوری دنیا میں جہاں بھی ہو اس کی سرکوبی کرنا ہمارا فرض ہے ۔ اس موقع پر شاہد زیب سرگانہ ، رانا شاہد ، منیر اے شیخ ، رانا احسان سمیت وکلاء برداری کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) گستاخ خانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پیرمحل تحصیل کورٹس میں مکمل ہڑتال تفصیل کے مطابق فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو میں گستاخ خانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پیرمحل تحصیل کورٹس میں مکمل ہڑتال رہی وکلاء برادری نے ہر طرح کے عدالتی کام بائیکاٹ کئے رکھا ۔جس کی وجہ سے عدالت آنے والے سائیلین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) شہر قائد کراچی میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار عبدالغفور کی نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں688/28 میں ادا کر دی گئی۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے کی سلامی کی۔