پیرمحل (نامہ نگار) ایم پی اے پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابا کا اے سی پیرمحل کے ہمراہ اراضی سنٹر پیرمحل کا دورہ اراضی سنٹر پیرمحل میں انتقالات فرد ملکیت سمیت تمام امور کو چیک کیا سائلین کو فرد ملکیت 30 منٹ اور انتقالات رجسٹری کا مرحلہ 45 منٹ کے دورانیہ میں سروس مہیا ہونے سمیت اراضی کے کمپیوٹرائز ہونے سے ریکارڈ میں ہرقسم کی ٹمپرنگ سے نجات ملی عوام کی کروڑوں اربوں روپے کی اراضی محفوظ ہونے سمیت عوام کو ایک ہی جگہ پر اپنی اراضی کی منتقلی فرد ملکیت ملنا شروع ہوئی انہوں نے کہا کہ نئے نظام میں عوام کو آگاہی نہ ہونے اور محکمہ مال کی طرف سے ریکارڈ میں خامیوں کے باعث کچھ مشکلات پیش آرہی ہے غلام حسین کاٹھیہ اے ڈی ایل آر کی محمد حسین سروس سنٹر انچارج کے ہمراہ ایم پی اے اور ایم این اے کو بریفنگ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی ہدایات پر ایم پی اے پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابانے حافظ محمد نجیب اے سی پیرمحل کے ہمراہ اراضی سنٹر پیرمحل کا دورہ کرکے اراضی سنٹر پیرمحل کے مکمل شعبہ جات کو چیک کرتے ہوئے ریکارڈ روم کو چیک کیا اراضی سنٹر میں موجود سائلین سے فرد ملکیت جاری کرنے کے بارے میں دریافت کیا اراضی سنٹر پیرمحل میں آنے والے سائلین کی طرف سے عملہ کی کارکردگی بہترین اور معیاری ہونے پر عملہ کو عوام کو بہتر سے بہتر معیاری خدمت فراہم کرنے کی ہدایات کی اور موقع غلام حسین کاٹھیہ اے ڈی ایل آر نے ایم پی اے او ایم این اے چوہدری اسدالرحمن کو بتلایاکہ لینڈ ریکارڈ پیرمحل میں آنے والے ہر فرد کا کام روزانہ کی بنیاد پر مکمل کررہے ہیںسائلین کو فرد ملکیت30منٹ اور انتقالات رجسٹری کا مرحلہ 45منٹ کے دورانیہ میں سروس مہیا کیے ہوئے ہیں اوسطاً 80سے90فرد جاری جبکہ 30کے قریب اوسطاً انتقالات ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوںنے کہا نئے نظام کے آنے سے عارضی طورپر کچھ مشکلات پیش آرہی ہے جس کی بنیادی وجہ صدیوں سے چلنے والا پرانا نظام ہے جس میں کم لوگوں کی بجائے غیر متعلقہ لوگوں کو اپنے ساتھ لاکر سارا سارادن انتقال رجسٹری کے لیے افسران کے انتظار میں بیٹھے رہنا معمولتھا مگر اب آسان اور ون ونڈ وپراسس کے تحت متعلقہ افراد کی فراہمی پر ہی انتقال رجسٹری ہونے سے وقت کی بچت سمیت عوامی اخراجات میں کمی واقع ہوئی ہے عوام کا بڑھتا ہوارش عوام کے لینڈ ریکار ڈ پر اعتماد کی بہترین مثال ہے عوام کو انتظار سے بچنے سے ٹوکن سسٹم کا اجراء کیا ہے جس کے تحت ہر اس شخص کو اپنی باری پر انتقال رجسٹری کی منتقلی اور فردملکیت کی فراہمی جلد سے جلد دی جاتی ہے عوام کی سہولت کے لیے تحصیل لینڈریکارڈ کے اندر سائلین کے بیٹھنے کے لیے آرام دہ انتظار گاہ موجود ہے جس سے پٹواری کلچر میں زمین پر بیٹھنے سے جو سائلین کی عزت مجروح ہوتی تھی اس سے نجات ملی انہوںنے کہا اراضی کے کمپیوٹرائز ہونے سے مینوئل سسٹم سے کمپیوٹرائز سسٹم کی طرف ریکارڈ آنے سے عوام کو کافی مشکلات ہوئی ریکارڈ کمپیوٹر ائز کرتے وقت صدیو ں سے رائج مینوئل سسٹم میں شامل غلطیوں کا خمیازہ کمپیوٹرائز سسٹم کو بھگتنا پڑا انشاء اللہ آنے والے وقت میں عوام کو ریکارڈ میں ہرقسم کی ٹمپرنگ سے نجات مل گئی بلکہ عوام کی کروڑوں اربوں روپے کی اراضی محفوظ ہونے سمیت عوام کو ایک ہی جگہ پر اپنی اراضی کی منتقلی فرد ملکیت ملنا شروع ہوئی انہوںنے کہا کہ نئے نظام میں عوام کو آگاہی نہ ہونے کے باعث کچھ مشکلات پیش آرہی ہے غلطیوں سے پاک لینڈریکارڈ سے مستقبل میں پیچیدگیوں سے نجات ملنے سمیت ہر قسم کی جعل سازی ٹمپرنگ سے نجات حاصل ہوگی بلکہ زمینوں کے نسل درنسل چلنے والے کیسز کا خاتمہ بھی ہوگا انہوںنے کہا جمع بندیوں میں غلطیو ں کی بھرمار اور سکین کرواتے وقت سنگین غلطیوں کے باعث لینڈر یکارڈ سروس کو شروع کرنے میں سخت مشکلات آئی مگر قلیل مدت میں جمع بندیوں کو کمپیوٹرائز کرتے ہوئے جو بھی ریکارڈ میں غلطیاں تھیں ان کو درست کررہے ہیں جس سے آنے والے وقت میں نہ صرف لاکھوں کروڑوں روپے کی اراضی کا ریکارڈ محفوظ ہوگیا بلکہ جعل سازی ٹمپرنگ سے بھی نجات ہوگی نسل درنسل چلنے والے کیسز کا خاتمہ بھی ہوگا ریکارڈ میں ہرقسم کی ٹمپرنگ سے نجات ملی عوام کی کروڑوں اربوں روپے کی اراضی محفوظ ہونے سمیت عوام کو ایک ہی جگہ پر اپنی اراضی کی منتقلی فرد ملکیت ملنا شروع ہوئی اس موقع پر حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ، ایم این اے چوہدری اسدالرحمن ، ایم پی اے پیر قطب علی شاہ المعروف علی بابانے عملہ وافسران کی کارکردگی کو سراہا۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) پولیو ویکسیئن کے دوقطرے بچے کو عمر بھر کی معذوری سے بچاسکتے ہیں بچوں کو پولیو سے بچائے کے لیے پولیو مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لے کر اپنے بچے کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر باہلک علی ہمراہ ہارون مجید سیینئر میڈیکل آفیسر، ، رانا اختر علی تحصیل سینٹری انسپکٹر اسحاق شاہ فوڈ انسپکٹر کے ہمراہ تحصیل کوآرٹر پیرمحل میں پولیو مہم کا افتتا ح کرتے ہوئے کیا ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر باہلک علی نے بتلایا کہ پیرمحل تحصیل میں75387بچوں کو پولیو کی ویکسیئن پلانے کے لیے 183پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلائیں گی جس کے لیے ڈپٹی ڈی ایچ او کی نگرانی میں33ایریا انچارج ، اور15یوسی ایم او انچارج مقرر کیے گئے ہیں ڈاکٹرہارون مجید سینئر میڈیکل آفیسر نے کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری کے لیے بچانے کے لیے والدین کو ویکسین کے دوقطرے پلانا قومی فریضہ ہے جس سے بچہ عمر بھرکی معذوری سے بچ سکتا ہے میڈم نازیہ ظفر کمیونکیشن آفیسر کامنیٹ سٹاف نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانا قومی فریضہ ہے صحت مند معاشرے سے ملک کی بقاء ہے ملک وقوم کے کل کو پولیو کے دوقطرے پلاکر محفوظ بنایاجاسکتا ہے اس موقع پرحافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر باہلک علی نے بچوں کو پولیو کی ویکسئین پلاکر پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر تے ہوئے تمام ہیلتھ ورکرز کو ہدایت کی سکول اوقات میں تبدیلی کے پیش نظر صبح نوبجے تک سکولوں میں بچوں کو قطرے پلائیں اس موقع پر محمد عابد فوڈ انسپکٹر ، رانا اختر علی تحصیل سینٹری انسپکٹرسمیت سینکڑوں ایل ایچ ڈبلیو ورکرز نے شرکت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) پاکستان سے غربت،جہالت اور دہشت گردی ختم کرنے کیلئے شرح خواندگی میں اضافہ کرنا ناگزیر ہے ، انبیاء کرام نے بھی جہالت کے اندھیروں کو ختم کرنے کیلئے مصائب و تکالیف کا سامنا کیا اور دور جدید کے اساتذہ کو نبیوں کی سنت پر عمل کرتے ہوئے شاگردوں کیلئے مثالی نمونہ پیش کرناچاہیے ان خیالات کا اظہارحافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ زاہد فاروق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پیرمحل کے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری پیرمحل میں اساتذہ کی انٹرن شپ تقریب کے شرکاء سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا تعلیم کے بغیر کسی معاشرے میں امن و امان، عدل و انصاف، ترقی و خوشحالی نہیں آسکتی امن کے لیے بنیادی شرط لوگوں کو تعلیم کے زیور سے آراستگی ہے امن کا حقیقی دشمن ہی جہالت ہے جس معاشرے میں لوگوں کو ان کے صحیح مقام، فرائض اور حقوق کا علم نہ ہو وہ معاشرے صحیح معنوں میں معاشرہ رہتا ہی نہیں دنیا کے جن ممالک نے تعلیم کو اپنا نصب العین بنایا ان ممالک اگرچہ آزادی ہم سے بعد میں حاصل کی لیکن معاشی ، اقتصادی، سیاسی، سماجی اور جدید سائنسی طریقہ میں ہم سے کافی آگے نکل چکے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں اساتذہ کو جو عزت اور مقام ہے وہی عزت و مقام ہمیں اساتذہ کو دینا چاہیے تا کہ اہل و قابل لوگ اس شعبے کی طرف راغب ہو سکیں۔تعلیم یافتہ عورت بہترین ماں ، بیوی اور بہو بن سکتی ہے ، لہذا لڑکیوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے ، جتنی زیادہ ان کی بہتر تربیت ہو گی آنے والی نسل زیادہ ذمہ دار بنے گی ، اساتذہ تعلیم اور غیر نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کی صلاحیتوں کو بیدار کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا اساتذہ اور طلبہ اس ملک کا روشن مستقبل ہیں اور وہ اس روشن مستقبل کے امین ہیں طلبہ کی تعلیم و تربیت میں اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں تعلیم کا مقصد صرف حصول روزگار نہیں ہونا چاہیے بلکہ ایک مہذب اور با اعتماد فرد کی تشکیل ہو تاکہ اقوام عالم میں پاکستان کا نام روشن ہو پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے اس موقع پرغلام مصطفی ڈی ٹی ای ، خالق داد ڈی ٹی ی ،چوہدری محمد علی اے ای اومرکز پیرمحل ،چوہدری محمداسلم بھی موجود تھے۔