پیرمحل (نامہ نگار) اظہار تعزیت،،،، پی ٹی سی ٹیچر بشیر احمد کی وفات پر مہر الطا ف حسین ثاقب، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ، محمدفا روق زاہد ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر پیرمحل، محمد علی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر، منیر احمد سابق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر، چوہدری محمد اسلم ٹیچر گورنمنٹ پرائمری سکول غریب آباد، محمد انجم، محمد حسنین، عبدالغفار، شہزاد ناصر، پروفیسر محمد طارق ،ہیڈماسٹر محمد فاروق، عبدالجبارقمر ہیڈماسٹر، قاری محمد اشرف ا ور دیگر اساتذہ نے پی ٹی سی ٹیچر بشیر احمد کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) شارٹ شرکٹ سے لاکھوں روپے کا گھریلو سامان جل کرخاکستر اطلاع کے باوجود فائربریگیڈ امداد کو نہ پہنچی سامان جل کرخاکسترہوگیا تفصیل کے مطابق چک نمبر748گ ب تھانہ اروتی کے رہائشی صفدرعلی ولد مانک کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جس میں کھانے پکانے کے برتن بستر فرنیچر چارپائیاں پلنگ وغیرہ جل کر خاکستر ہوگئے صفدر علی کے مطابق ہم نے ریسکیو 1122اور فائربریگیڈ کو اطلاع دی مگر اطلاع کے باوجود فائربریگیڈ امداد کو نہ پہنچی سامان جل کرخاکسترہوگیا پیرمحل ( نامہ نگار ) پولیو کی طرح دیگر بیماریوں سے بچائو کے لیے اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس کروائیں یونیسیف کی حفاظتی ٹیکوں کی آگاہی مہم پورے پاکستان میں جاری ہے جس کا مقصد ملک کو بیماریوں سے پاک اور صحت مند معاشرہ کی تشکیل ہے ان خیالات کا اظہار ایم پی اے سید قطب علی شاہ المعروف سید علی بابا نے آرایچ سی سنٹر سندھیلیانوالی میں ہمراہ ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر باہلک علی ،یونیسف کمیونیکیشن آفیسر نازیہ ظفرکے ہمراہ یونیسف کی حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ حفاظتی ٹیکوں لگواکر نہ صرف بچوں کو موذی امراض سے بچایاجاسکتا ہے بلکہ صحت مند معاشرے کا فروغ ممکن ہے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا صحت کے حوالے سے بڑا احسن اقدام ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بالک علی جٹو نے حفاظتی ٹیکوں کی افادیت سے تمام شرکا کوآگاہ کرتے ہوئے کہا چھ بار حفاظتی ٹیکہ جات نوبیماریو ں سے نجات کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔ ہیلتھ ورکرز اس مہم کو کامیاب بنانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں. EPI کی اس مہم کو کامیاب کر کے اپنے وطن کو موذی امراض سے بچائیں والدین میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں۔ یونیسف کمیونیکیشن آفیسر نازیہ ظفر نے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کو کامیاب کرنے میں عوام سے اپیل کی کہ آپ ھمارا ساتھ دیں یونیسف آفیسر وحید مراد نے کہا BCG کا ٹیکہ ہر سنٹر پر موجود ہے۔ اس موقع پر سید منظر عباس شاہ، میڈیکل آفیسر آصف ممتاز نوناری ساجد کتھران اور دیگر ہیلتھ کا عملہ موجود تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) تیزر فتار اے سی بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ٹیچر ہلاک تفصیل کے مطابق چک نمبر684/25گ ب کا رہائشی سکول ٹیچر بشیراحمد جوکہ چک نمبر674/15گ ب میں تعینات تھا موٹرسائیکل پر سوار سندھلیانوالی روڈ پر اپنے چک جارہا تھاکہ پیچھے سے تیز رفتار اے سی روڈ لائنر نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں سکول ٹیچر بشیراحمد موقع پر جاں بحق ہوگیا اے سی روڈ لائنر ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل( نامہ نگار ) چھوٹے بچوں میں پیٹ کے درد کو معمولی نہ جانیں، بچوں میں پیٹ کے آپریشن کی سب سے اہم وجہ اپینڈکس کا درد ہے، اپینڈکس کی بروقت تشخیص اور آپریشن نہ ہو تو زندگی کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے، والدین کی بھرپور تو جہ بچو ں کو بہت سی پیدگیوں سے بچا سکتی ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرہارون مجید نے آگاہی پروگرام کے تحت اپنے بیان میں کیا انہوں کہا ہے کہ اپینڈکس انگلی کی طرح آنت کا حصہ ہوتا ہے جس کا انسانی جسم میں کوئی خاص فعل نہیں لیکن اگر اس میں انفیکشن ہو جائے اور اس کا بروقت آپریشن نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے چھوٹے بچوں میں اپینڈکس کا درد خطرناک ہوتا ہے اور چالیس فیصد امکان ہوتا ہے کہ اپینڈکس کا آپریشن بروقت نہ کیا گیا تو اپینڈکس پھٹ جائیگا اور مواد یا ریشہ پورے پیٹ میں پھیل جائیگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) پیرمحل کو تحصیل کادرجہ حاصل ہوئے تین سال، عملی طورپر اختیارات تحصیل کونسل کمالیہ کے حوالے کروڑوں روپے آمدن والا شہر تیسری دفعہ بجٹ سے محروم ہونے کا خدشہ فی الفور پیرمحل تحصیل کونسل کی تشکیل دے کر پیرمحل کا مالی بجٹ 2016-17بنایاجائے سیاسی سماجی فلاحی حلقوں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق چوہدری اسدالرحمن ایم این اے ، مصطفی رمدے معروف قانون دان کی کاوشوں سے پیرمحل کو وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے تحصیل کادرجہ دے دیا ماسوائے محکمہ مال کے باقی تمام امور بدستور تحصیل کونسل کمالیہ کے پاس موجود ہونے کے باعث تحصیل کونسل پیرمحل کی دس کروڑ روپے کی آمدن براہ راست تحصیل کونسل کمالیہ کی عملداری میں آنے کے باعث پیر محل شہر کے مکین سخت مسائل کا شکار ہے پیرمحل کو تحصیل کا درجہ دیے ہوئے3 سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے تیسرابجٹ آنے کو ہے مگر عملی طورپر پیرمحل ٹی ایم اے کا قیام عمل میں نہ لایا جایا جس سے پیرمحل کی ٹیکس ہائے کی مد میں جمع ہونے والی آمدنی تحصیل کونسل کمالیہ کو جانے سے پیرمحل پھر ایک سال کے لیے تحصیل کونسل کمالیہ کی عملداری میں جانے سے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں سے محروم ہوجائے گا سیاسی سماجی فلاحی حلقوںنے چوہدری اسدالرحمن چیئرمین استحقاق کمیٹی ایم این اے عائشہ فاروق رمدے سے مطالبہ کیا ہے کہ پیرمحل ٹی ایم اے کا مالی سال سے پہلے پہلے عملی طورپر قیام عمل میں لاکر پیرمحل کا بجٹ2016-17منظور کروایاجائے تاکہ عملی طورپر شہری اپنے مسائل کو حل کرواسکیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل ( نامہ نگار ) پیرمحل سمیت ضلع بھر میں جانوروں کے عطایء بھی منظرعام پرآگئے ‘ محکمہ لائیوسٹاک میں درجہ چہارم کے ملازمین کا ویٹرنیری ڈاکٹرز کے طورپرکام کرنے کاانکشاف’ بیلدار کیٹل انٹنڈنٹ ‘نائب قاصد’چوکیدار جانوروں کے ڈاکٹرزبن کر گائے بیل بھینس بکری دیگرکی ویکسی نیشن اورعلاج معالجہ کرنے لگے ذبخ خانوں پر قصاب کی نگرانی کے لیے ویٹرنری ڈاکٹر ز کی بجائے ان کے ملازمین عرصہ دراز سے مہریں لگارہے ہیں ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی معنی خیزخاموشی ‘قیمتی جانور وں کے ضیاع کاخدشہ’ جانورپال حضرات کی جانب سے وزیراعلی پنجاب ‘ سیکریٹری لائیوسٹاک پنجاب ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری نوٹس لینے اورکاروائی کامطالبہ ‘ تفصیل کے مطابق پیرمحل سمیت ضلع بھرمیں ویٹرنری ڈیپارٹمنٹ کی نرالی منطق کوالیفائیڈ ڈاکٹرزکی بجائے محکمہ لائیوسٹاک کے درجہ چہارم کے ملازمین (بیلدار ‘ کیٹل اٹینڈنٹ’ چوکیدار’ نائب قاصدوغیرہ ) قیمتی جانوروں کے علاج معالجہ کیلئے فیلڈ اور ویٹرنری ہسپتالوں میں سرعام کام کررہے ہیں ان عطائیوں کی طرف سے بھاری فیس کی وصولی میں ڈاکٹرز بھی حصہ داربن گئے ویٹرنری ہسپتالوں میں موجود ڈاکٹرروںنے علاج معالجہ اور ویکسین کے معاملات اور ذبح خانوں میں جانوروں کی چیکنگ اور ذبح وغیرہ کے بعد مہریں لگانے سمیت تمام امور اپنے اپنے ہسپتالوں کے درجہ چہارم کے ملازمین کے رحم وکرم پرچھوڑ دیئے پیرمحل سمیت ضلع میں موجودتمام ویٹرنری ہسپتالوں ‘ ویٹرنری ڈسپنسریوں ویٹرنری سینٹرز اے آئی سینٹرزمیں یہ پریکٹس عام ہے جانورپال حضرات کی جانب سے وزیراعلی پنجاب ‘ سیکریٹری لائیوسٹاک پنجاب’ کمشنر فیصل آباد ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری نوٹس لینے اور کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔۔