پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) کپاس اور اس کی مصنوعات ملک کے لئے کثیر زرمبادلہ کمانے میں ہم کردار اداکرتی ہے اس لیے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کپاس کی کاشت کریں ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) پیرمحل چوہدری خالد محمود نے چک نمبر 756 گ ب میں بحالی کپاس کے موضوع پر کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کپاس کی کاشت سے کاشتکار اور ملکی معیشت خوشحالی کی جانب گامزن ہو سکے حکومت پنجاب کپاس کے کاشتکاروں کے ہرممکن اقدامات کررہی ہے اس سلسلہ میں منتخب کاشتکاروں کو کپاس کی کاشت کے لئے منظورشدہ اقسام کا بیج مفت فراہم کیاگیا جبکہ کپاس کی فصل سے گلابی سنڈی کے خاتمہ کے لئے پی بی روپس ( PB ROPES) مہیا کررہی ہے اور اس کے علاوہ منتخب کاشتکاروں میں سپرے مشینیں بھی مہیاکرنے کا پروگرام رکھتی ہے تاکہ کپاس کی زیادہ سے زیادہ پیداوا ر حاصل کی جاسکے اور کاشتکارکو کپاس کی اچھی قیمت دلوانے کے لئے بھی اقدامات کررہی ہے اس لیے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کپاس کی کاشت 15مئی تک مکمل کرلینی چاہیے اور ترجیجا پٹریوں پر کاشت کا اپنایا چاہیے اور کھیت میں 20سے 22ہزار پودے فی ایکٹر لگانے چاہیے تاکہ بہتر پیداوار کا حصول مکمن ہو سکے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل میاں اسد حفیظ سے ضلع کونسل او رمحکمہ ہائی وے کی غفلت لاپرواہی سینکڑوں دیہاتوں کے لاکھوں مکینوں کی واحد گذرگاہ مین پیرمحل اڈاواہگی تا بھسی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار تفصیل کے مطابق جدید دور میں جہاں پربڑے شہروں میں اورنج لائن جیسے منصوبے اور چھوٹے شہروں میں ہرطرف کارپٹ روڈ اور موٹروے تعمیر ہورہی ہے آج کے ترقی یافتہ دور میں حلقہ این اے 94 میں سینکڑوں دیہاتوں کے لاکھوں مکینوں کی واحد گذرگاہ مین پیرمحل اڈاواہگی تا بھسی روڈ ٹوٹ پھوٹ کر قصہ پارینہ بن چکی ہے سڑک مٹی کے نیچے دبنے کے باعث آنے جانے والے افراد کو آئے رو ز جرائم پیشہ لوگ لوٹ لیتے ہیں اس روڈ پر موجود دیہاتوں کے ہزاروں مکین روزانہ کی بنیاد پر پیرمحل شہر آتے جاتے ہیں روڈ کے ٹوٹنے کے باعث ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوچکی ہے مکینوں کو اپنی پرائیویٹ گاڑیوں موٹرسائیکل کاراور دیگر ذرائع سے اپنے معمولات زندگی انجام دینے کے لیے آنا جانا پڑتا ہے ایم این اے اور ایم پی اے تمام تر صورتحال جاننے کے باوجو دنہ تو ضلعی گرانٹ سے سڑک کو تعمیر کرواسکے اور نہ ہی الیکشن میں کیے گئے بھسی ذیل کے عوام سے وعدے پورے کرسکے بھسی کا علاقہ جس کو نوکلومیٹر کے ایریا میں ضلع خانیوال کی حدود لگتی ہے اس روڈ کی تعمیر اور پل کی تعمیر سے اس علاقہ میں ترقی کی نئی راہیں کھلنے سمیت 70کلومیٹر کا طویل سفر نو کلومیٹر میں سمٹ سکتا ہے سماجی تنظیموں حلقوںنے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے مطالبہ کیا ہے کہ سینکڑوں دیہاتوں کے لاکھوں مکینوں کی واحد گذرگاہ مین پیرمحل اڈاواہگی تا بھسی روڈکو فی الفور تعمیر کیاجائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل میاں اسد حفیظ سے سی پلاٹ بلال کالونی ، خانجوان بنیادی سہولیات سے محروم سوئی گیس کی فراہمی سمیت بلدیہ پیرمحل میں شامل کیا جائے تفصیل کے مطابق سی پلاٹ بلال کالونی سی پلاٹ خانجوان کی بستیاں جوکہ قدیمی ہونے کے ساتھ بلال کالونی کا نصف حصہ میونسپل کمیٹی پیرمحل میں شامل ہے مگر ووٹ لینے کے بعد نہ تو میونسپل کمیٹی پیرمحل کی طرف سے بنیادی سہولیات واٹر سپلائی سیوریج ، دیا گیا اور نہ ہی یونین کونسل نظام کے تحت کسی قسم کے ڈویپلمنٹ اسکیم منظور کی گئی قدیمی بستیا ں ایم این اے اور ایم پی اے اور میونسپل کمیٹی چیئرمین کی عدم توجہی کے باعث سوئی گیس اور سڑکوں سولنگ اور نالیاں تک سے محروم ہے ہزاروں مکینوں پر مشتمل آبادی میں پرائمر ی سکول تک نایاب ہے جس سے آبادی کے مکین دوردراز سفر کرکے پیرمحل شہر آکر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہے سماجی شخصیت سمیت سماجی تنظیموں حلقوںنے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے مطالبہ کیا کہ سی پلاٹ بلال کالونی اور خانجوان میں گورنمنٹ سکول پانی ، سوئی گیس سیوریج بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل میاں اسد حفیظ سے اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کا گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول پیرمحل، پاسکو سنٹر، سول ہسپتال پیرمحل کا ہنگامی دورہ سکول میں بچیوں کے ٹھنڈے پانی کے انتظامات سمیت پاسکو سنٹر میں باردانہ کی سرکاری طورپر فراہمی کسانوں کے لیے ٹھنڈے پانی کا انتظام اور سول ہسپتال پیرمحل میں صحت صفائی رنگ وروغن کے کام کو چیک کیا باردانہ کی وصولی کے موقع پر کسانوں زمینداروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرتے ہوئے باردانہ کی فراہمی کو منظم طورپر جاری کیاجائے تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول پیرمحل میں بچیوں کے لیے پانی کے نایاب ہونے پر ایکشن لیتے ہوئے سکول کا ہنگامی دورہ کرکے سکول میں بچیوں کو ٹھنڈے پانی کے کولر کی موقع پر فراہمی اور طالبات کو دستیاب سہولیات کا موقع پر جائزہ لے کر ہدایات جاری کی کسی بھی کسی قسم کی کوتاہی غفلت پر ذمہ داران کے خلا ف کاروائی کا عندیہ دیا سکول کونسل فنڈ سے بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر ٹھنڈے پانی کی سپلائی کا حکم دیا گندم خرید اری مرکز پیرمحل میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ممکنہ دورہ کے پیش نظر پیر محل خرید اری مرکز کو مثالی سنٹر حاصل ہونے پر پاسکو سنٹرمیںباردانہ کی سرکاری طورپر فراہمی کے لیے کسانوں کے لیے دستیاب سہولیات سایہ اور ٹھنڈے پانی کے انتظامات اور یکارڈ کو چیک کرتے ہوئے ہدایات جاری کی کسی بھی قسم کی بدنظمی کی صور ت میں سخت ایکشن لینے کا عندیہ دیا سول ہسپتال پیرمحل میں صحت صفائی رنگ وروغن کے کام کو چیک کرتے ہوئے ادویات کے سٹاک اور ان ڈور اور آئوٹ ڈور مریضوں کو فراہم کی گئی ادویات کا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے ہسپتال میں مثالی اقدامات کی ہدایات جاری کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل میاں اسد حفیظ سے اساتذہ انبیاء کی میراث کے حقیقی وارث ہے جنہوںنے عملی طور پرنونہالوں کی تربیت کرکے طرز کہن کوعملی جامہ پہنانا ہے تعلیم قوموں کی سوچوں میں تبدیلی پیداکرتی ہے تعلیم سے ہی انقلاب برپا کرکے ملک کوناقابل تسخیر بنایاجاسکتاہے جس کا فریضہ اساتذہ کے سرہے ان خیالات کا اظہار فاروق زاہد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پیرمحل نے صحافیوں سے گفتگومیں کیا انہوںنے کہا انبیاء کرام نے جہالت کے اندھیروں کو ختم کرنے کیلئے مصائب و تکالیف کا سامنا کیا اور دور جدید کے اساتذہ کو نبیوں کی سنت پر عمل کرتے ہوئے شاگردوں کیلئے مثالی نمونہ پیش کرناچاہیے پاکستان کو حقیقی ترقی کے لیے سیاسی معاشرتی فکری زندگی کی ضرورت ہے جو تعلیم کے شعبہ میں ترقی کے باعث ہی حاصل کی جاسکتی ہے اساتذہ اپنے فرائض منصبی دیانتداری کے ساتھ سرانجام دیں تو شرخ خواندگی میں حوصلہ افزاء اضافہ ہو سکتا ہے انہوںنے کہا کہ موجودہ دور میں اساتذہ ٹمٹماتے ہوئے ستارے ہیں جن کی خدمات کے باعث آنے والے دور میں نئی نسل کو علم کے ہتھیاروں سے لیس کرکے ترقی کی منزلیں حاصل کی جاسکتی ہے جوقومیں جنگ سے تباہ ہوگئی مگر تعلیم کے دامن کو پکڑے رکھنے سے تمام دنیا ان کی تابع ہوگئی تعلیم کو مقدم نہ رکھنے کے باعث ہماری سوسائٹی اور ہمارا معاشرہ مسائل سے دوچار ہوا تعلیم کے میدان میں خاطر خواہ اقدامات سے ملک کواستحکام بخشا جاسکتاہے